سچ خبریں: صہیونی اخبار نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صہیونی دفاعی میزائل نظام کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے گولانی بریگیڈ کے اڈے پر ہونے والے حملے کو پچھلے ایک سال کا بدترین حملہ قرار دیا ہے۔
صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی رپورٹ میں جنوبی حیفا میں واقع صہیونی حکومت کی گولانی بریگیڈ کے اڈے پر ہونے و الے حزب اللہ کے ڈرون حملے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس حملے نے ٖرونز کا مقابلہ کرنے میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کو ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے ڈرونز کیسے صیہونی قابضین کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے؟
اخبار نے مزید لکھا کہ گولانی بریگیڈ کے اڈے پر ہونے والا ڈرون حملہ ایک سال سے جاری جنگ کے دوران حزب اللہ کا سب سے خوفناک حملہ تھا۔
یاد رہے کہ اتوار کی شام، 13 اکتوبر کو، حزب اللہ نے ایک منفرد کارروائی میں ہدہد ڈرون کے ذریعے علاقے کی جاسوسی کے بعد ابابیل کلاس کے خودکش ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے بنیامینا کے علاقے میں گولانی بریگیڈ کے کھانے کے ہال پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے توانائی کے وسائل کا 70 فیصد مزاحمتی ڈرونز کے قبضے میں
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں کم از کم 4 صہیونی ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوئے جب کہ 68 مزید صہیونی فوجی اس ڈرون حملے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔