سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی کہنا ہے کہ حزب اللہ نے قابض ریاست کے خلاف غیر معمولی حملے کرتے ہوئے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
شهاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے تین غیرمعمولی میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے جن میں دو بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے میزائلوں سے نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی ملتوی
حزب اللہ نے حیفا، نتانیا، الخضیرہ اور شمالی علاقوں کے دیگر حصوں پر میزائل حملے کیے، جن میں دو بیلسٹک میزائل کا بھی استعمال ہوا۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی کہ ایک بیلسٹک زمین سے زمین پر حملہ اسرائیلی علاقوں میں ہوا اور ان حملوں کو انتہائی غیر معمولی قرار دیا۔
حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں نتانیا اور الخضیرہ میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، المیادین نے اطلاع دی کہ ان علاقوں سے شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
صہیونی میڈیا کے مطابق مرکزی الجلیل، کریات آتا، الکرمل اور مناشے کے وسیع علاقوں میں بھی سائرن بجائے گئے، المیادین کے صحافی نے رپورٹ دی کہ حالیہ گھنٹوں میں لبنان سے تین میزائل حملے کیے گئے جن میں متعدد میزائل شامل تھے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے چوکس
اس حوالے سے حزب اللہ نے بھی اعلان کیا کہ انہوں نے دشمن کے فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے، جو العمرامیں الخیام کے جنوبی علاقے میں واقع ہے۔