?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے منبر القدس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں، صہیونی محاصرے کے باوجود اپنی طاقت کو مسلسل بڑھا رہی ہیں اور یہ سفر فتح یا شہادت پر ہی ختم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطینی طاقت کا دشمن نے بھی کیا اعتراف
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم نے اس جدوجہد میں عظیم رہنماؤں کو کھویا، جیسے کہ شہید اسماعیل ہنیہ، شہید سید حسن نصراللہ، شہید یحییٰ السنوار اور شہید صالح العاروری، یہ سب طوفان الاقصیٰ جیسی عظیم کارروائیوں کے سچے قائدین تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دور میں یوم القدس منانے جا رہے ہیں جس کی بنیاد امام خمینی نے رکھی اور جسے آج سید علی خامنہای پوری قوت سے آگے بڑھا رہے ہیں،ساتھ ہی شہید ابراہیم رئیسی کی یاد کو بھی انہوں نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ مزاحمت نے آج دنیا کے سامنے اسرائیلی ریاست کا اصل چہرہ بےنقاب کر دیا ہے، اور اس کو امتِ مسلمہ کا اسٹریٹجک دشمن ثابت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے، نہ ہی وقت پیچھے جا سکتا ہے۔ یہ سفر صرف دو ہی راستوں پر ختم ہوگا: یا فتح یا شہادت۔
مزید پڑھیں: شمالی غزہ کی لڑائیوں میں مزاحمتی حکمت عملی
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محاصرہ، بمباری، یا عالمی خاموشی، مزاحمتی ارادوں کو نہ پہلے توڑ سکی ہے اور نہ آئندہ توڑ سکے گی۔ فلسطینی مزاحمت نے اپنی راہ کا انتخاب کر لیا ہے، اور یہ راہ ہر قربانی کے باوجود جاری رہے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ
جنوری
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے
اگست
ہیگ کورٹ کے فیصلے کا صیہونیوں میں خوف و ہراس
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ میں قابضین کے جرائم کے
جنوری
دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
?️ 20 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
مارچ
قلات: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی
?️ 16 نومبر 2024قلات: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ
نومبر
مہنگائی میں کمی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، سیاسی استحکام بھی لائیں گے، مریم اورنگزیب
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
جون
پی آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا
?️ 3 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح
جنوری
MI6 مصنوعی ذہانت کا استعمال کیوں کرتا ہے؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:بدھ کے روز ایک تقریر میں، مور نے زور دیا کہ
جولائی