?️
سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے یمن کے نائب وزیر خارجہ کو خط لکھ کر فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت میں یمن کے ثابت قدم مؤقف کو سراہا اور یمنی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے یمن کے نائب وزیر خارجہ کو ایک خط میں فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے مؤقف اور فلسطینی مزاحمت کی پشتیبانی پر اظہار تشکر کیا ہے۔
المیادین کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے صنعاء حکومت کے نائب وزیر خارجہ و امور مہاجرین عبدالواحد ابوراس کے نام اپنے پیغام میں فلسطینی عوام، مزاحمت اور اس کی حمایت میں یمن کے مؤقف کو سراہا۔
الحیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یمن کے یہ مؤقف دونوں اقوام کے درمیان گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطین یمنی عوام اور قیادت کے اجتماعی شعور میں مضبوطی سے موجود ہے۔
انہوں نے فلسطینی عوام اور مزاحمت کے لیے یمن کے مستقل مؤقف اور حمایت پر بھی قدردانی کا اظہار کیا۔ الحیہ نے یمنی شہدا، بالخصوص صنعاء حکومت کے وزیر اعظم احمد الرہوی اور دیگر یمنی وزرا کے لیے رحمت کی دعا کی، جنہوں نے ان کے بقول فلسطین کی حمایت کی قیمت اپنے پاک خون سے ادا کی۔
یمن کی عوام کو خود جارحیت اور محاصرے کا سامنا ہونے کے باوجود یمن اب بھی غزہ میں مزاحمت کی حمایت اور فلسطینی کاز کی پشتیبانی میں ثابت قدم ہے اور فلسطینی عوام کو درپیش نسل کشی کی جنگ کے خلاف اپنے مؤقف پر قائم ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک میں ہائبرڈ و بادشاہی نظام ہے، بادشاہ کی بات نہ سننے پر تکلیف تو ہوگی، شاہد خاقان عباسی
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی
جولائی
وزیر تعلیم نے بھی نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
جولائی
یمن میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: ینیٹ عبرانی نیوز سائٹ نے اس حوالے سے ایک خبر
دسمبر
تل ابیب میں ایک اردنی کا آپریشن
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے آج تل ابیب میں صیہونی آباد کاروں
اگست
ویتنام کے صدر مستعفی
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: ویتنام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حکمران جماعت
مارچ
اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں، عزیر نبی کے روضہ پر حملہ
?️ 18 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے
اکتوبر
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر کی نجی یونیورسٹیز کو اہم حکم دیا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر کی نجی
دسمبر
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے رابطہ، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی
?️ 7 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالاضحی پر وزیراعظم شہباز شریف کے تاجکستان کے
جون