?️
سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ ریسپانسیبل اسٹیٹکرافٹ نے مغربی و صہیونی حلقوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی تقسیم کا تصور محض ایک خطرناک خیال ہے جو خطے میں مزید عدم استحکام اور انسانی بحرانوں کا باعث بنے گا، ایران ایک مستحکم قوم ہے، نہ کہ ایک ٹوٹنے والا ملک۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم معروف ویب سائٹ ریسپانسیبل اسٹیٹکرافٹ نے اپنی ایک تازہ تجزیاتی رپورٹ میں مغربی-صہیونی محور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کی تقسیم کی خواہش محض ایک تباہ کن خیال ہے جو نہ صرف خود فریبی ہے بلکہ خطے کو مزید عدم استحکام کی جانب دھکیل سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں ایک خطرناک رجحان موجود ہے جس کے تحت وہ ان ممالک کی تقسیم کی کوشش کرتا ہے جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نیو کنزرویٹو تھنک ٹینکس جیسے کہ فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) اور یورپی پارلیمان میں ان کے ہم فکر افراد کھلے عام ایران کی بلقانائزیشن (ٹکڑے ٹکڑے کرنے) کی مہم چلا رہے ہیں ،وہی عمل جو ماضی میں یوگوسلاویہ کے ساتھ کیا گیا تھا۔
ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ ایک اور معروف شخصیت برندا شفر برسوں سے ایران کو نسلی خطوط پر تقسیم کرنے کی وکالت کر رہی ہیں، اور ان کا یہ بیانیہ حالیہ دنوں میں صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع ایک اداریے سے بھی ہم آہنگ ہے، جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایران کی تقسیم کو کھل کر تسلیم کریں۔
مگر رپورٹ اس بات پر زور دیتی ہے کہ ایران کوئی غیر مستحکم، ٹوٹنے کے قریب ملک نہیں ہے بلکہ 90 ملین نفوس پر مشتمل ایک گہری تاریخی و ثقافتی شناخت رکھنے والا معاشرہ ہے۔
رپورٹ نے شروین ملکزادہ نامی محقق کے حوالے سے کہا کہ ایران کی سیاست ایک ایسے اجتماعی شعور سے جڑی ہے جو اسے ایک تاریخی طور پر پیوستہ قوم سمجھتا ہے، اور یہی عنصر اس کی قومی وحدت کو تقویت دیتا ہے،ریسپانسیبل اسٹیٹکرافٹ نے آخر میں مغرب و اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہایران کی تقسیم کے خواب میں کھو جانے کے بجائے، عملی اور حقیقت پسندانہ سفارت کاری اپنائی جائے اور اس خطرناک وہم سے باہر نکلا جائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اربعین واک میں عدم تحفظ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا:عراقی فوج
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا
ستمبر
بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیے
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی
دسمبر
ریاض نے حماس کے نمائندے کی سزا 15 سے کم کر کے 3 سال کر دی
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب میں اردنی قیدیوں کی (غیر سرکاری) کمیٹی کے
دسمبر
اگر الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی یوسف رضا گیلانی کی جیت ہو گی، سلیم صافی
?️ 17 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم
فروری
فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیزی سے کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر آگیا
?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی
مارچ
سید حسن نصراللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی
فروری
یمن کا ہزار کلومیٹر دُور اسرائیلی جہاز پر حملے پر Maritime Executive کی حیرت
?️ 2 ستمبر 2025 یمن کا ہزار کلومیٹر دُور اسرائیلی جہاز پر حملے پر Maritime Executive
ستمبر
مشی خان کی ڈیٹنگ ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر سخت تنقید
?️ 17 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے ڈیٹنگ
ستمبر