ایران کو تقسیم کرنے کا خواب چھوڑ دیں؛امریکی ویب سائٹ کا انتباہ 

ایران کو تقسیم کرنے کا خواب چھوڑ دیں؛امریکی ویب سائٹ کا انتباہ 

?️

سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ ریسپانسیبل اسٹیٹ‌کرافٹ نے مغربی و صہیونی حلقوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی تقسیم کا تصور محض ایک خطرناک خیال ہے جو خطے میں مزید عدم استحکام اور انسانی بحرانوں کا باعث بنے گا، ایران ایک مستحکم قوم ہے، نہ کہ ایک ٹوٹنے والا ملک۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم معروف ویب سائٹ ریسپانسیبل اسٹیٹ‌کرافٹ نے اپنی ایک تازہ تجزیاتی رپورٹ میں مغربی-صہیونی محور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کی تقسیم کی خواہش محض ایک تباہ کن خیال ہے جو نہ صرف خود فریبی ہے بلکہ خطے کو مزید عدم استحکام کی جانب دھکیل سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں ایک خطرناک رجحان موجود ہے جس کے تحت وہ ان ممالک کی تقسیم کی کوشش کرتا ہے جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نیو کنزرویٹو تھنک ٹینکس جیسے کہ فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) اور یورپی پارلیمان میں ان کے ہم فکر افراد کھلے عام ایران کی بلقانائزیشن (ٹکڑے ٹکڑے کرنے) کی مہم چلا رہے ہیں ،وہی عمل جو ماضی میں یوگوسلاویہ کے ساتھ کیا گیا تھا۔
ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ ایک اور معروف شخصیت برندا شفر برسوں سے ایران کو نسلی خطوط پر تقسیم کرنے کی وکالت کر رہی ہیں، اور ان کا یہ بیانیہ حالیہ دنوں میں صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع ایک اداریے سے بھی ہم آہنگ ہے، جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایران کی تقسیم کو کھل کر تسلیم کریں۔
مگر رپورٹ اس بات پر زور دیتی ہے کہ ایران کوئی غیر مستحکم، ٹوٹنے کے قریب ملک نہیں ہے بلکہ 90 ملین نفوس پر مشتمل ایک گہری تاریخی و ثقافتی شناخت رکھنے والا معاشرہ ہے۔
رپورٹ نے شروین ملک‌زادہ نامی محقق کے حوالے سے کہا کہ ایران کی سیاست ایک ایسے اجتماعی شعور سے جڑی ہے جو اسے ایک تاریخی طور پر پیوستہ قوم سمجھتا ہے، اور یہی عنصر اس کی قومی وحدت کو تقویت دیتا ہے،ریسپانسیبل اسٹیٹ‌کرافٹ نے آخر میں مغرب و اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہایران کی تقسیم کے خواب میں کھو جانے کے بجائے، عملی اور حقیقت پسندانہ سفارت کاری اپنائی جائے اور اس خطرناک وہم سے باہر نکلا جائے۔

مشہور خبریں۔

دنیا میں عرب ممالک کی فوج کی پوزیشن

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:گلوبل فائر پاور ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں

ڈی جی آئی ایس پی آرنے شہیدوں کے اہلخانہ کے جذبے کو سلام پیش کیا

?️ 1 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے  ڈی جی آئی

پارلیمنٹ اجلاس  میں دو اہم بلز کی منظوری

?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان

پاکستانی سینیٹر کی ایران اور وینزویلا کے خلاف ٹرمپ کی اشتعال انگیز دھمکیوں کی شدید مذمت

?️ 4 جنوری 2026 پاکستانی سینیٹر کی ایران اور وینزویلا کے خلاف ٹرمپ کی اشتعال

ٹرمپ کے غیر مستحکم رویے پر ہیریس کی تنقید

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک بیان میں، کملا ہیرس کی مہم نے بلومبرگ نیٹ

۲ لاکھ سے زیادہ صیہونیوں کی رہایش کے لئے النقب، فلسطین میں 2 شہروں کی تعمیر

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کی کابینہ نے مقبوضہ النقب میں صیہونیوں کے

کرم معاملے پر گرینڈ جرگہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا

?️ 29 دسمبر 2024 کوہاٹ: (سچ خبریں) حکومتی اور جرگہ ممبران کے دعوؤں کے باوجود

وزیر اعظم کا ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار افسوس اور اہلخانہ کو تعزیت

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے