?️
سچ خبریں:کولمبیا کے صدر پیٹرو سانچیز نے غزہ کے عوام کی قربانیوں کے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ عالمی مزاحمت کا مرکز ہے۔
انہوں نے غزہ کے عوام کی قربانیوں کے اعتراف میں سیمون بولیوار ایوارڈ دینے کا اعلان کیا اور اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگایا۔
کولمبیا کے صدر پیٹرو سانچیز نے اتوار کے روز الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک امن کانفرنس منعقد کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں غزہ کے عوام کی قربانیوں کے اعتراف میں انہیں عظیم مجاہد سیمون بولیوار کا اعزازی تمغہ عطا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
صدر پیٹرو سانچیز نے مزید کہا کہ اگرچہ حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر انسانیت نے غزہ کی پٹی میں براہِ راست نسل کشی کا مشاہدہ کیا ہے،ہم اپنے ڈاکٹروں کو غزہ بھیجنے کے لیے تیار ہیں اور میں وہاں موجود ہیروز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ فلسطینی عوام کی کہانی اور ان کے دکھوں کو دنیا بھر تک پہنچنا چاہیے، اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیرِ اعظم اور سابق وزیرِ جنگ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں نظر انداز کر دیا،ہم قاہرہ میں ہلالِ احمر کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ غزہ کے لیے امداد بھیجی جا سکے۔
کولمبیا کے صدر نے کہا کہ اسرائیل سب پر ظلم کر رہا ہے، چاہے وہ عیسائی ہوں یا عرب، میں ان ممالک سے اپیل کرتا ہوں جو اس نسل کشی کی حمایت میں شریک رہے ہیں کہ وہ اپنی غلطی کا ازالہ کریں اور غزہ کی تعمیرِ نو میں حصہ لیں،غزہ دنیا کی مزاحمت کا دارالحکومت ہے۔
انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں مزید کہا کہ جو کچھ سوڈان میں ہو رہا ہے، وہ بھی نسل کشی ہے۔


مشہور خبریں۔
داعش کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف اعلان جنگ
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران
جون
اس کیفے میں صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:مصر کے ایک تاریخی کیفے میں صیہونی حکومت کے متعدد نمائندوں
ستمبر
جولانی کا شام میں داخلی امن کے حوالے سے نیا بیان
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق جولانی نے دمشق کے علاقے
مارچ
فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں
اکتوبر
ایگزیکٹو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا، فوجی عدالتوں کے کیس میں بنیادی سوال آئینی ہے، سپریم کورٹ
?️ 7 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ
جنوری
اسرائیل پہلے سے زیادہ الگ تھلگ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اپریل
مقبوضہ جموں و کشمیر : مسرت عالم نے علماءکے جاری کردہ فتوے کو سراہا
?️ 8 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
ترکی کی معیشت کیوں سنبھل نہیں رہی؟
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی بحران جاری ہے، اور ملک میں 1
جنوری