کیا جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں بات کی؟

کیا جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں بات کی؟

?️

سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ کی جنگ اور اس علاقے میں امن کے قیام پر بات چیت کی ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سات صنعتی ممالک پر مشتمل جی سیون کے رہنماؤں کا اجلاس اس وقت اٹلی میں جاری ہے، جس پر غزہ اور یوکرین کی جنگوں کا سایہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے آج جی سیون کے رہنماؤں کے اجلاس کے پہلے دن کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم نے آج کے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں امن کے قیام کے بارے میں بات چیت کی، میں اس معاملے میں امید نہیں کھویا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ نے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کیا کیا ہے؟ترک وزیر خارجہ

انہوں نے صہیونی حکومت کے فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیے بغیر کہا کہ میرا ماننا ہے کہ یہ حماس ہے جسے امن کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

تاہم، حماس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اس امن منصوبے کے بارے میں مثبت پیغام دیا ہے اور یہ صہیونی فریق ہے جو جنگ جاری رکھنے کی غرض سے مذاکرات میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دعویٰ کیا کہ حماس کی طرف سے بائیڈن کے ابتدائی امن منصوبے میں شامل کیے گئے کچھ نکات نے درحقیقت معاہدے تک پہنچنے کے عمل کو مشکل بنا دیا ہے۔

حماس کا اصرار ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ مستقل ہونا چاہیے اور صہیونی فوجیوں کو غزہ کی پٹی سے نکل جانا چاہیے؛ یہ ایک ایسی بات ہے جس پر صہیونی حکام متفق نہیں ہیں اور اپنے قیدیوں کی رہائی کے بعد بھی جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا دنیا کے رہنما غزہ میں نسل کشی روک سکتے ہیں؟ اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی

یاد رہے کہ جی سیون کا تین روزہ اجلاس ہفتہ تک اٹلی میں جاری رہے گا، امریکہ، کینیڈا، جرمنی، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جاپان اس گروپ کے سات رکن ممالک ہیں، روس پہلے اس گروپ کا رکن تھا لیکن 2022 میں یوکرین جنگ کی وجہ سے اس گروپ سے نکال دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ، خطے میں اسرائیلی جرائم کے پھیلاؤ کا اصلی ذمہ دار 

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:محترمہ شیریں مزاری نے غزہ اور مغربی کنارے میں تازہ صیہونی

افریقہ میں سعودی کے ورود کی مختلف جہتیں

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق نک کمبل نے افریقی براعظم پر اثر

رضا ربانی کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پی ٹی آئی کی پالیسی کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا

پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب

کیف میں دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجی

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    یوکرین کے دارالحکومت پر کل ماسکو کے شدید میزائل

کیا امریکی حکام کا قول و فعل ایک ہے؟چین کیا کہتا ہے؟

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: بیجنگ میں اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات میں چینی

وزیراعظم عمران خان کی ایران کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے صدارتی انتخابات میں  ایک

25دسمبر کو گورنر ہاﺅس کراچی میں جشن قائداعظم منایا جائے گا

?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے