?️
سچ خبریں: آزادیٔ بیان کا دعویٰ کرنے والے فرانس کی تولوز یونیورسٹی کے ریاضی کے پروفیسر کو فلسطین کی حمایت پرمعطل کر دیا گیا۔
اگرچہ مغربی ممالک آزادیٔ بیان کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر صہیونی حکومت پر کسی بھی قسم کی تنقید کو یہود مخالف قرار دے کر دبایا جاتا ہے اور تل ابیب کی پالیسیوں کی مخالفت کی اجازت نہیں دی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی رہنماؤں کا امریکہ پر شدید غصہ اور بے بسی!
اسی بنیاد پر، فرانسیسی شہر تولوز کی یونیورسٹی کے ریاضی کے پروفیسر بنو آئعو کو فلسطینیوں کی نسل کشی پر کلاس میں کیے گئے تبصروں کی وجہ سے یونیورسٹی کے تدریسی عمل سے معطل کر دیا گیا۔
یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب ایک طالب علم نے کلاس میں استاد کے ریکارڈ کیے گئے تبصروں کو عام کیا۔
اس آڈیو میں استاد نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم پر مغربی معاشروں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسی نسل کشی کبھی نہیں دیکھی۔
تولوز یونیورسٹی کے سربراہ نے اس بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ یونیورسٹی کے سربراہ کی حیثیت سے میں نے احتیاطی طور پر اس معاملے پر فیصلہ کیا ہے اور اس استاد کو معطل کر دیا ہے اس لیے کہ ان کے تبصرے تدریسی مواد سے غیر متعلق تھے۔
مزید پڑھیں: طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر
اب اس استاد کے کیس کو منظم جرائم کے شعبے میں جانچنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ہماری فوج کو روس کو شکست دینا ہوگی: برطانوی کمانڈر
?️ 19 جون 2022برطانوی فوج کے نئے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ برطانیہ کے
جون
وزیر اعظم سے روسی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ، دورۂ پاکستان کی دعوت
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر
اگست
وزیر اعظم نے تاجکستان کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان
اکتوبر
ایران کا ہدف کئی محاذوں سے ہم پر مشترکہ زمینی حملہ ہے: نیتن یاہو
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے غزہ کی جنگ کی دلدل میں دھنسنے سے
جون
امریکہ میں متوقع عمردوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے کم ترین سطح پر
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک نئی وفاقی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں متوقع عمر 2020
دسمبر
لبنان کے ساتھ سرحدی تنازع میں اسرائیل کے نئے رویے کا کیا مطلب ہے؟
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی
اکتوبر
یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ مرتضی وہاب
?️ 23 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ
اکتوبر
عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات رکھے ہیں، اسد قیصر
?️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے
دسمبر