?️
سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطین اور اسرائیل کے مسئلے کا دو ریاستی حل نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے غزہ کی انسانی صورتحال کو ناقابل برداشت قرار دیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے کہا ہے کہ ہم نوارِ غزہ پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے پھیلاؤ کے سخت مخالف ہیں۔
انہوں نے علاقے میں انسانی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کی تکالیف اور درد کی سطح ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔
ماکرون نے مزید کہا کہ ہم سب کو دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ یہی بحران کے خاتمے کا واحد پائیدار راستہ ہے۔
فرانسیسی صدر نے گزشتہ ہفتے بھی ایک ٹی وی انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی غزہ پالیسی کو شرمناکقرار دیا تھا اور یورپی ممالک سے اس صہیونی ریاست کے خلاف پابندیاں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
دنیا کو بتانا چاہتے ہیں عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے، بیرسٹر گوہر
?️ 17 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
جنوری
ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہونے والی بحث پر ایلون مسک کا ردعمل
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان
جون
انسٹاگرام پر شہناز گل کے فالورز کی تعداد11ملین ہوگئی
?️ 3 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن
فروری
سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی
اپریل
ٹیکس فائلرز کی اہلیت کا جائزہ لینے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی قائم
?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے
جنوری
ترکی میں داعش سے تعلق کے الزام میں 41 افراد گرفتار
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ سے
مئی
جام کمال نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا
?️ 3 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سابق صدر کے
اکتوبر
سائنسدانوں کی شہد کی مکھی سے متعلق اہم تحقیق
?️ 25 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) سائنسدانوں پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے شہد
نومبر