?️
ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گرد ریاست اسرائیل کے جرائم کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی مذمت کی جائے۔
ملائیشن ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ فلسطینی قوم 73 سال سے ظلم کا شکار ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہوجائے اور اسرائیلی ریاست کے جرائم اور مظالم کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے انسانیت کے خلاف جرائم پر مواخذہ نہ ہونے کے نتیجے میں صہیونی ریاست کے جرائم اور مظالم مزید بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی زندگی میں صہیونی ریاست کے نسل پرستانہ وژن کو زوال پذیر ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ مغربی جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے حوالے سے دہرا معیار ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔
سابق ملائیشن وزیراعظم نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑ سکتے، ہمیں فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تحریک کو متحرک کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مہاجرین کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کا حق حاصل ہے، اسرائیل نے طاقت کے ذریعے ان کے حق واپسی کو دبا رکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
کورونا اور انفلوئنزا کی وباء کے باوجود فرانسیسی ڈاکٹروں کی ہڑتال میں توسیع
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے بہتر حالات
جنوری
نیتن یاہو کو درپیش 7 بڑے چیلنج
?️ 22 اکتوبر 2024 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی خیالی فتح کی
اکتوبر
شامی حکومت مخالفین کے درمیان تصادم
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالف اتحاد کے ایک رہنما نے مخالفین کے درمیان
مارچ
فیض آباد دھرنا ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین باب ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2017 میں
اکتوبر
دو سو امریکی کمپنیوں پر سائبر حملہ
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:ایک سائبرسکیوریٹی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 200 امریکی کمپنیوں
جولائی
نیتن یاہو کا عرب امارات دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
?️ 19 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی ٹی وی چینل نے سنسنی خیز انکشاف
مارچ
کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی گرنے لگے
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں}کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دیگر مسائل کے
فروری
پوٹن اور زیلنسکی کی ترکی میں ملاقات کا امکان
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: روسی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل