فلسطینی میزائلوں کا خوف، صہیونیوں نے بھاگنا شروع کردیا

فلسطینی میزائلوں کا خوف، صہیونیوں نے بھاگنا شروع کردیا

?️

غزہ (سچ خبریں)  فلسطین کی جانب سے اسرائیلی دہشت گردی کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جارہا ہے اور اب فلسطینی میزائلوں کے خوف سے صہیونیوں نے اسرائیل سے بھاگنا شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز دارالحکومت تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجائے جانے کے بعد بڑی تعداد میں یہودی پناہ گاہوں میں جا گھسے۔

ایک مقامی نیوز ویب سائٹ عکا نیوز کے مطابق تل ابیب سے ہزاروں یہودی آبادکاروں نے اجتماعی نقل مکانی کرتے ہوئے پناہ گاہوں میں پناہ لے لی ہے، رپورٹ کے مطابق یہودی آبادکاروں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کا خوف ہے اور وہ گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔

عکا نیوز کے نامہ نگار  نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ بیت حورون یہودی کالونی اور دوسری کالونیوں میں آبادکاروں نے مکانات کرائے پر لینا شروع کیے ہیں، یہودی آبادکاروں کا اجتماعی فرار فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائلحملوں کے خوف کا واضح ثبوت ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کل بدھ کے روز الشیخ رضوان کالونی میں ایک سینیر صحافی یوسف ابو حسین کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ابو حسین شہید ہوگئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ابو حسین کے گھر پر تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی شہید ہوگئے، بمباری میں ان کے خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ان کا یہ مکان الشیخ رضوان کالونی میں التقویٰ ڈسپنسری کے قریب واقع ہے۔

ادھر فلسطینی وائس آف اقصیٰ ریڈیو نے اپنے نامہ نگار اور سینیر صحافی یوسف ابو حسین کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی ریڈیو کے مطابق فلسطینی صحافی کو ان کی بے لاگ اور حقائق پرمبنی رپورٹنگ کی پاداش میں شہید کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں فلسطینی محکمہ اطلاعات نے صحافی کو شہید کیے جانے کو قابض فوج کی مجرمانہ کارروائی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 598 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد عبور

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بارے ہدایات جاری کر دی ہیں

?️ 27 نومبر 2021ملتان(سچ خبریں) صوبائی ا لیکشن کمشنرغلام اسرا رخان نے کہا ہے کہ

امریکی وفڈ ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے 11 ہزار ملازمین کی برطرفی

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ نقل و حمل نے اعلان کیا ہے کہ

پی ٹی آئی کا عمران خان کی ہدایات ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

?️ 6 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب

شرم الشیخ اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصر میں شرم الشیخ اجلاس کی میزبانی مصری وزیر اعظم

چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی

بانی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا

وزیر داخلہ سندھ منہ کھولنے سے پہلے آنکھیں کھولیں، فیصل سبزواری

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے