?️
سچ خبریں:اسرائیلی انٹیلیجنس ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی فوجی صنعت نہ صرف جدید ہے بلکہ حالیہ جنگ کے دوران بھی فعال رہی۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے دوران بھی اپنے بیلسٹک میزائلوں کو اپ گریڈ کرتا رہا، جو اسرائیلی دفاعی نظام میں نفوذ کی صلاحیت رکھتے ہیں،رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایران کی دفاعی صنعت کی ترقی اور جنگی صلاحیت کا کھلے لفظوں میں اعتراف کیا ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے صہیونی انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی دفاعی صنعت نہ صرف انتہائی پیشرفتہ ہے، بلکہ حالیہ جنگ کے دوران بھی مکمل طور پر فعال رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے ایّام میں بھی اپنے جدید میزائلوں کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے عمل کو جاری رکھے ہوئے تھا۔ یہ میزائل اس قدر جدید ہیں کہ اسرائیل کے پرت بہ پرت فضائی دفاعی نظام کو بھی چیر سکتے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا کہ ایران نے جنگ کے دوران درجنوں اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، جن کی مجموعی مالیت سینکڑوں ملین ڈالر میں تھی۔ ان ڈرونز کو ایران نے حالیہ جنگ کے دوران اپنے دفاعی نظام سے نشانہ بنایا اور انہیں زمین بوس کر دیا۔
مزید پڑھیں:ایران کی دفاعی طاقت سے برطانیہ پریشان
یہ رپورٹ صہیونی انٹیلیجنس اداروں کے اس اندرونی خوف کو ظاہر کرتی ہے کہ ایران کی تیزی سے ترقی کرتی دفاعی صنعت، خاص طور پر بیلسٹک اور کروز میزائل ٹیکنالوجی، اسرائیل کے لیے ایک سنجیدہ اور بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فرانس میں جاری مظاہروں میں 370 سے زائد افراد کو گرفتار
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ایمینوئل میکرون کے پنشن پلان
مارچ
مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرنے کی صہیونیوں کی نئی سازش
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت ایک
نومبر
چین کا غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ
نومبر
کیا ملک میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ رہے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے دہشتگردی پر نئی رپورٹ جاری کی ہے
اگست
جرمنی کو 8.5 بلین ڈالر کے امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی فروخت
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون سے وابستہ ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی
مئی
عون نے مغربیوں کو خبردار کیا کہ لبنان ابھی زندہ ہے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر لبنانی صدر میشل
مئی
صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی
ستمبر
صہیونی وزیر کی فلسطینی رہنما کو قتل کی دھمکی
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا
مئی