?️
سچ خبریں:صہیونی فوجی جریدے نے مصر کی مسلح افواج کی بے مثال عسکری ترقی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روسی نیوز ایجنسی روسیہ الیوم کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوجی جریدے IsraelDefense نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ مصری فوج خاص طور پر فضائی اور بحری قوت میں بے مثال ترقی کر رہی ہے، جو اسرائیل کے لیے ایک تزویراتی چیلنج بنتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مصر کی میزائل اور ڈرون طاقت سے صیہونی حکومت خوفزدہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر اپنی عسکری طاقت کو مسلسل بڑھا رہا ہے، اور فرانسیسی رافال جنگی طیاروں کی آزمائشی پروازیں خطے میں فضائی طاقت کے توازن کو بدل رہی ہیں۔
یاد رہے کہ فرانس کی مشہور کمپنی ڈاسو (Dassault) نے حال ہی میں ان رافال طیاروں کی آزمائشی پروازیں مکمل کی ہیں، جو جلد ہی مصری فضائیہ کو فراہم کیے جائیں گے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، فرانس نے مصر کو ایسے جدید ہتھیار فراہم کیے ہیں جن پر ماضی میں اسرائیلی دباؤ کے باعث پابندی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے 2015 سے 2021 کے دوران مصر کو 54 رافال جنگی طیارے فراہم کیے، جو جدید دفاعی صلاحیتوں سے لیس ہیں۔
ان طیاروں کے ساتھ 300 کلومیٹر تک مار کرنے والے اسٹورم شیڈو میزائل، ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، سمارٹ بمیں اور اعلیٰ درجے کا بحری سازوسامان بھی مصر کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل ہو چکا ہے۔
صہیونی جریدے کے مطابق، یہ صورتحال اسرائیل کے لیے نہ صرف عسکری توازن کے لحاظ سے خطرہ ہے بلکہ خطے میں طاقت کی ترتیب کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
تل ابیب کو جنگ کے تباہ کن نتائج کا انتظار کرنا چاہیے: عطوان
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے سیاسی مسائل کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان
اپریل
خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون
جوزف عون اور نواف سلام کے ہاتھ میں امریکہ اور اسرائیل کا نٹ خول
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکومت میں اسلحے کی اجارہ داری کے بل کی
اگست
فروری میں برآمدات میں 5.5 فیصد کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان شماریات بیورو نے کہا ہے کہ فروری
مارچ
یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت
فروری
کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
?️ 25 جنوری 2021کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
جنوری
خارجہ پالیسی کا اعتراف: امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی جریدے "فارن پالیسی” کی ویب سائٹ نے امریکہ میں
جولائی
اردن کا امریکہ اور یورپ کو مسجد الاقصی کے بارے میں پیغام
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور متعدد یورپی ممالک
اکتوبر