مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب دو ٹرینیں آپس میں ٹکر گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر سوہاج میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے واقعے میں ٹرینوں کی بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں جبکہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر مذکورہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مذکورہ سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ متعدد کا خون بہہ رہا ہے۔

واقعے کے بعد مصر کی وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق واقعے میں 32 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوگئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 50 افراد کو قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم فرد کی جانب سے ایمرجنسی بریک استعمال کیے جانے کے بعد ٹرینیں ٹکرا گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی بریک کی وجہ سے ایک ٹرین رک گئی جبکہ دوسری ٹرین، جو اس کے پیچھے آرہی تھی، اس سے ٹکرا گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں رائٹرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ نامعلوم سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹرینوں کی رفتار کم تھی جس کی وجہ سے صرف دو بوگیوں کو نقصان پہنچا۔

بعد ازاں مصر کے صدر سیسی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری بیان میں کہا کہ واقعے کے ذمہ داران، چاہے وہ غفلت یا بدعنوانی کے مرتکب ہوئے ہوں یا ایسی ہی کسی اور چیز کے ذمہ دار ہوں، انہیں فوری سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملک کے وزیراعظم مصطفیٰ مادبولی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر صحت کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کریں۔

واضح رہے کہ مصر میں دنیا کا سب سے پرانا اور بڑا ریلوے نظام موجود ہے جہاں اس قسم کے حادثات معمول ہیں، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 2017 میں ایک ہزار 793 ریلوے حادثات ہوئے تھے۔

اس سے قبل رواں سال بحر روم کی بندرگاہ کے حامل شہر اسکندریہ میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئی تھیں جس میں 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے، 2016 میں قائرہ میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے 51 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ مصر کی تاریخ میں 2002 کا حادثہ سب سے خطرناک تھا، جس میں چلتی ٹرین میں آتشزدگی کے باعث 300 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل جنگ کے بعد غزہ میں حماس کی موجودگی کو تسلیم کرے گا؟

?️ 4 فروری 2024صیہونی صیہونی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا متفقہ خیال ہے کہ حماس

لبنانی سیاستدان کی یورپی دوغلے پن پر تنقید

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایک ممتاز لبنانی سیاست دان نے یوکرین اور باقی دنیا کے

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں جاری، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

?️ 22 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کا

PPP اور PTI ارکان میں ہاتھا پائی اور دھکہ مکی

?️ 26 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ

?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے

 ۷ اکتوبر کی کارروائی کے لیے فوج تیار نہیں تھی:صہیونی ریڈیو کا انکشاف

?️ 20 نومبر 2025  ۷ اکتوبر کی کارروائی کے لیے فوج تیار نہیں تھی:صہیونی ریڈیو

صدر، وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے حلف کے بعد ٹوئٹر کی جزوی سروس بحال

?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز

پاکستان میں پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے پاکستان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے