ایرانی انٹیلیجنس کا بڑا کارنامہ، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا

ایرانی انٹیلیجنس کا بڑا کارنامہ، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا

🗓️

تہران (سچ خبریں)  ایرانی انٹیلیجنس نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے دہشت گرد ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے گمنام سپاہیوں نے اندرون ملک اور بیرون ملک وسیع اقدامات اور  اطلاعات کی بنیاد پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کی ہے اور موساد سے منسلک اور وابستہ کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹوں کو مغربی سرحد سے بھاری اسلحہ کے ساتھ ایران میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گيا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس  کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائيل کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ایران میں بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن ایران کے گمنام سپاہیوں نے انہیں بروقت گرفتار کرکے ان کے مذموم منصوبے کو ناکام بنادیا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب لگایا۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس  کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے ایران کے مغربی صوبوں کے عوام کی ہوشیاری پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی ہنگامہ آرائی اور ایرانیوں کی ذہانت: ترک تجزیہ نگار

🗓️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے امور اور مغربی ایشیائی مسائل کے مبصر نے

بن سلمان کا نامعلوم مستقبل

🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:81 افراد کو اجتماعی پھانسی دینے کے سعودی حکومت کے نئے

کیا حزب اللہ کمزور ہو چکی ہے؟

🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے

بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے۔ شیری رحمان

🗓️ 11 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا

بلے کا نشان واپس:‏سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے

امریکہ اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہے: بائیڈن

🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

سعودی سفارت کار افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں آباد

🗓️ 7 فروری 2023سچ خبریں:دو خبری ذرائع نے بتایا کہ کابل میں حملوں کے بڑھتے

محمد ضیف کیسے ہیں؟

🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی صحافی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ القسام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے