چین میں گیس ذخائر میں بڑا حادثہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

چین میں گیس ذخائر میں بڑا حادثہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

بیجنگ (سچ خبریں) چین میں قدرتی گیس ذخائر میں بڑا حادثہ پیش آیاگیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے کئی شہری دب گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا چین کے شہر شیان کے ضلع زانگھوان میں سبزی منڈی میں ہوا جہاں شہری خریداری میں مصروف تھے، رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے کئی شہری دب گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئیں، ریسکیو ورکرز  نے 140 زخمیوں کو ملبے سے نکل کر اسپتال منتقل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتالوں کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے، دوسری جانب شہری انتظامیہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

قوم آئین، جمہوریت، قانون کی حکمرانی کےدفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنےکیلئے تیار رہے، عمران خان

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

سعودی جنگجوؤں کی یمن میں صعدہ اور عمران کے رہائشی علاقوں پر بمباری

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:   یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا

برآمدی آرڈر بروقت نہ پہنچنے پر ٹیکسٹائل شعبے کو 5 دن میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان

?️ 13 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے دوران برآمدی آرڈر

اسرائیلی وزیر جنگ کا حماس رہنماؤں کو دھمکی آمیز انتباہ

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے فلسطین سے باہر مقیم حماس

ہم صلح کے معاہدے سے صرف 10 فیصد دور ہیں: زیلینسکی

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین

پیرس میں فلسطینی حامی مظاہرین کی درخواست

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اس وقت مظلوم فلسطینی عوام

میرین لی پین کی روس کے خلاف فرانسیسی حکومت کی پابندیوں پر تنقید

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی

کیا یہ جمہوریت ہے جو آپ کے ساتھ تو ٹھیک ورنہ غدار۔ بیرسٹر گوہر

?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے