?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک بس میں بم دھماکے اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر راکٹ حملہ کیا گیا یا پھر اچانک سے حادثے کا شکار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر گرنے اور بس پر بم دھماکے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبے میدان وردک میں فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کریش لینڈنگ کے باعث تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
افغان ذرائع کے مطابق 4 فوجی ہیلی کاپٹرز ضلع بہسود میں سامان اور کھانے کے اشیاء لیکر جارہے تھے تاہم لینڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جس کی وجہ سے ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تاہم ابھی تک حکام نے راکٹ حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دوسری جانب دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق وزرات دفاع نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تصدیق کی ہے، وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میدان وردک میں پیش آنے والے اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے ساتھ خصوصی فورس کے اہلکار بھی شامل تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فضائیہ کے ایک ذریعے اور ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرتے ہوئے ایک راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان جنگجو فوج کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا شکست کی صورت میں اردوغان آسانی سے پیچھے ہٹ جائیں گے؟
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے حساس ترین انتخابات میں 10 دن سے بھی کم
مئی
عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں:شیخ رشید
?️ 29 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
مارچ
یاسمین راشد نے بیرون ملک جانے والے افرادکو خوشخبری سنا دی
?️ 3 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بیرون جانے والے افراد
جولائی
شام اور عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی شام کے ساتھ
ستمبر
سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر: جے سی پی او اے ایران کی ملکی سیاست میں امریکی اثر و رسوخ کا ایک آلہ تھا
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن نے ایک
دسمبر
طالبان کا کابل میں داعش کا ٹھکانہ تباہ کرنے کا دعوی
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں اس
اکتوبر
سعودی عرب کب تک امریکہ سے دور رہے گا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:2019 سے سعودی عرب کے امریکہ سے ہٹنے اور ساتھ ہی
جولائی
۲۱ ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت
?️ 22 اگست 2025۲۱ ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی
اگست