مقبوضہ قدس کے قریب تباہ کن آتشزدگی؛ ہزاروں صہیونی آبادکار نقل مکانی پر مجبور

مقبوضہ قدس کے قریب تباہ کن آتشزدگی؛ ہزاروں صہیونی آبادکار نقل مکانی پر مجبور

?️

سچ خبریں:مقبوضہ قدس کے پہاڑی علاقوں میں وسیع آآتشزدگی اور صیہونی حکام کی ناکامی نے 10 ہزار سے زائد صہیونیوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا؛ مالی نقصان اربوں میں، حکومتی نااہلی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مقبوضہ قدس کے پہاڑی علاقوں میں شدید آتشزدگی نے صہیونی حکام کو ہزاروں شہریوں کی ہنگامی نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ آگ بدھ کے روز شروع ہوئی اور اب تک تقریباً 19600 دونم رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے،اسرائیلی فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وہ تاحال اس آتشزدگی پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔ روزنامہ یدیعوت احرونٹ نے تعمیر نو پر لاکھوں ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا ہے، جب کہ وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نقصان کو 1 ارب شیکل سے زائد قرار دیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کان کے مطابق، 9 سے زائد صہیونی بستیوں کے 10 ہزار سے زیادہ افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔ 150 سے زائد فائر بریگیڈ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جب کہ فوجی اڈے، ریلوے اسٹیشنز اور مرکزی شاہراہیں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
پولیس نے بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قدس اور اطراف میں انخلاء کی تیاری جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے،چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق، وزیر داخلہ و پولیس کمشنر کی مشترکہ میٹنگ کے بعد پولیس اہلکاروں کو تمام علاقوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صہیونی ریسکیو سروس کے مطابق، آتشزدگی میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، دریں اثناء، پولیس اور فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے چینل 12 کو بتایا کہ انتظامیہ نے فوج کی ابتدائی وارننگز کو نظر انداز کیا اور آگ بجھانے میں مکمل طور پر ناکام رہی،ان کا کہنا تھا کہیہ ایک ناکامی ہے؛ فائر بریگیڈ نے ہوائی مدد کی درخواستیں مسترد کیں۔
رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ صیہونی وزیر داخلہ ایتامار بن گویر نے آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں رکاوٹ ڈالی، جو اس آتش‌سوزی کو قابو میں لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے تھے،اسرائیلی حکام نے بین الاقوامی مدد کی درخواست کی ہے،فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل کو مالی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ آگ پر قابو پا سکے۔

مشہور خبریں۔

اب ڈاکٹرز بھی چراغپا

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں پیدا ہونے والے بحران کے تسلسل میں، مقبوضہ

لاہور میں پولیس اور رینجرز کے  اغوا ہونے پ آپریشن ہوا: فواد چوہدری

?️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور

حزب اللہ کے گھات میں اسرائیلی یونٹ زمین بوس

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار

سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے

تائیوان امریکی کھیل کا میدان نہیں ہے:چینی میڈیا

?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:چین کے سی‌جی‌ٹی‌این چینل نے جو بائیڈن کی حکومت کو ایک

شہباز گل کا عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ

نیتن یاہو اسرائیل کی امریکی فوجی امداد ختم کرنے پر کیوں تیار ہیں؟

?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں:آندریاس موتزفلت کراویک، ناروے کے نائب وزیر خارجہ، جو ایک

ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے