لبنان کے مارون الراس علاقے میں خطرناک واقعہ؛صیہونیوں کا تحقیقات کرنے کا اعلان

لبنان کے مارون الراس علاقے میں خطرناک واقعہ؛صیہونیوں کا تحقیقات کرنے کا اعلان

🗓️

سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق، کچھ صہیونی باشندے مقبوضی فلسطینِ کی سرحد عبور کر کے لبنان میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد اسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس خطرناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

النشرہ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ افراد سرحد عبور کرتے ہوئے لبنان کے علاقے مارون الراس میں پہنچے اور وہاں خیمے لگا لیے ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس خطرناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لبنانی فوج کو جنوب میں تعینات کرنے کا منصوبہ

یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیلی قابض حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 27 نومبر کو نافذ ہوا تھا، جو عمومی طور پر نافذ العمل ہے۔

اس معاہدے کے تحت لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی امن فورسز (یونیفل) جنوبی لبنان میں تعینات ہوں گی جبکہ اسرائیلی فوج 60 دنوں کے اندر وہاں سے پیچھے ہٹ جائے گی۔

گزشتہ جمعرات، امریکی سینٹکام (مرکز کمان) نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی لبنان سے اپنی پہلی پسپائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی جگہ لبنانی فوج تعینات کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی قابض فوج نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی ساتویں بٹالین نے جنوبی لبنان کے علاقے الخیام میں اپنی ذمہ داری مکمل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے پاس لبنان میں جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے اور امریکی تعاون کے تحت، لبنانی مسلح افواج کے اہلکار یونیفل کے ساتھ جنوبی لبنان کے علاقے میں تعینات ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا صیہونی 7 اکتوبر کی شکست کو بھولا پایئں گے ؟

🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:دائیں بازو کے صہیونی کارکن تل تسوما نے اعتراف کیا کہ

صہیونیوں نے غزہ پر کتنے ہزار ٹن بم گرائے ہیں؟صیہونی فوج کی زبانی

🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنگ کے آغاز

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نزار بنات کے قتل کے خلاف فلسطین کے متعدد علاقوں میں شدید مظاہرے

🗓️ 4 اگست 2021رام اللہ (سچ خبریں)  فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نزار بنات کے قتل

حریت کانفرنس کی تنازعہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم

🗓️ 13 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاک بھارت مذاکرات کی

یوکرین کا جہاز اور امریکی ہتھیاروں کا گودام تباہ

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   وسی وزارت دفاع نے آج اتوار کو اعلان کیا کہ

کورونا بندشیں برقرار رہیں گی: وزیر اعلیٰ سندھ

🗓️ 20 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس

درجنوں صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر حملہ

🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آباد کاروں نے ایک نامعقول حرکت کرتے ہوئے مسجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے