افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بحرانی صورتحال، ترکی نے اپنے سینکڑوں شہریوں کو کابل سے نکال لیا

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بحرانی صورتحال، ترکی نے اپنے سینکڑوں شہریوں کو کابل سے نکال لیا

?️

کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بحرانی صورتحال کے پیش نظر ترکی نے اپنے سینکڑوں شہریوں کو کابل سے نکال لیا ہے اور اب مزید افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

ترک اسٹیٹ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کے مطابق ترک شہریوں کی افغانستان سے منتقلی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے، مزید 229 افراد کو گزشتہ رات ترک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے ترکی پہنچایا گیا۔

ترک فوج نے گذشتہ دو دنوں میں تقریبا  900 شہریوں کو کابل ہوائی اڈے سے ملک منتقل کیا ہے، اور افغانستان سے ملک کے شہریوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب اتوار کی رات کونسل آف یورپ کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ان کا ملک تارکین وطن کی ایک نئی لہر کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے افغان عوام کو ان کی سرزمین اور پڑوسی ممالک میں مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ افغانستان سے ہجرت کا سلسلہ ایک نئے انسانی بحران میں تبدیل نہ ہو۔

واضح رہے کہ افغان شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے شہریوں کی کابل سے روانگی ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے کہ جب کابل ایئرپورٹ مغربی فوج اور طالبان کے درمیان ایک میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

افغان نیوز ذرائع نے بتایا کہ پیر کو کابل میں افغان اور جرمن فوجیوں کی طالبان کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک ہوا، کابل ایئرپورٹ کے شمالی گیٹ پر عام شہریوں کے ساتھ طالبان کے تصادم میں غیر ملکی فوجیوں کی مداخلت سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

فرانس 24 عرب نیوز ایجنسی نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ افغانستان کی سنگین صورت حال کی وجہ سے افغان مہاجرین کی آمد کے خوف سے ترکی اپنی سرحدوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایران کے ساتھ اپنی سرحد کی دیوار میں مزید 64 کلومیٹر کا اضافہ کر رہا ہے جو 2017 سے زیر تعمیر ہے۔

مشہور خبریں۔

احسن خان کی وجہ سے بولی وڈ میں جانے کا موقع ملا، میکال ذوالفقار

?️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول ماڈل، اداکار و پروڈیوسر میکال ذوالفقار نے انکشاف

پوٹن: ایران کے عوام بہادری سے اپنی خودمختاری کے لیے لڑ رہے ہیں / رہبر معظم کے پیغام پر قدردانی

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: روس کے صدر نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت

زلنسکی نے اپنی قوم کے خلاف نسل کشی کی:اوکرائنی پارلیمانی

?️ 26 دسمبر 2025زلنسکی نے اپنی قوم کے خلاف نسل کشی کی:اوکرائنی پارلیمانی  اوکرائن کے

حماس اب بھی غزہ پر حکومت کرنے کا خواہاں

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیوتھ احرانوت کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے

فرانسیسی فسادات میں سوشل میڈیا کا اہم رول

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جنہوں نے ملک میں حالیہ مظاہروں

صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کی عدم تعمیل

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے

پہلا میری کرسمس میسج 100,000 یورو سے زیادہ میں فروخت ہوا

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:  خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میری کرسمس کے عنوان

عمران خان سے ن لیگ گھبراتی ہے

?️ 4 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینئر قانون دان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے