🗓️
سچ خبریں: یورو ۲۰۲۵ کے انتخابی میچ کے دوران، فلسطین کے حامی ایک تماشائی نے احتجاجاً خود کو زنجیر سے گول پول سے باندھ لیا۔
اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور اسرائیل کی خواتین ٹیموں کے درمیان یورو ۲۰۲۵ کے انتخابی میچ کے آغاز سے قبل ایک تماشائی نے اسرائیل کے رفح پر وحشیانہ حملے کے خلاف احتجاج کے طور پر خود کو گول پول کے ساتھ زنجیر سے باندھ لیا۔
آئی ٹی وی نیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ-اسرائیل میچ کے دوران غزہ کی جنگ اور جنوبی غزہ میں واقع رفح پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے شدید حفاظتی انتظامامت کیے گئے تھے پھر بھی ۱۹ سالہ معترض تماشائی نے میدان میں داخل ہو کر اور خود کو گول پول سے باندھ کر حفاظتی حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رفح میں قتل عام کے بعد؛ بائیڈن کی سرخ لکیر کہاں ہے؟
اسرائیلی ٹیم نے میچ کے آغاز کے بعد بھی ٹی شرٹس کے ذریعے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حماس کے پاس موجود صیہونی قیدیوں کی رہائی میں ناکامی پر اعتراض کیا۔
میچ کے مقام کے باہر بھی سینکڑوں افراد نے فلسطینی پرچم اور علامتی تابوتوں کے ساتھ احتجاج کیا، جس سے غزہ میں جاری جنگ اور رفح پر وحشیانہ حملوں کے خلاف عوامی غم و غصہ کا بھرپور اظہار ہوا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ سے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کیے اور اقوام متحدہ کی فوری جنگ بندی کی قرارداد کو نظرانداز کیا، غزہ کی ۲۳۰ دن سے زائد جنگ کے دوران اب تک ۳۶ ہزار ۲۰۰ سے زائد فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: رفح شیطانی حملوں کی لپیٹ میں
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے الزامات کے تحت مقدمہ کا سامنا کر رہا ہے اور حال ہی میں اس عدالت نے تل ابیب کو رفح میں کارروائیاں روکنے کا حکم دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت کا ڈرائیونگ انجن بند
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقے میں 5 ٪ سے زیادہ ٹکنالوجی کمپنیوں کو
ستمبر
شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے
🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور
نومبر
اقوام متحدہ میں بینیٹ کی تقریرکا اسرائیلیوں نے مذاق اڑایا
🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی نے
ستمبر
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے
🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں
نومبر
امریکہ اور نیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی
🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیر: خاتون افسر کی عصمت دری پربھارتی فضائیہ کے افسرکے خلاف مقدمہ درج
🗓️ 10 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
دہشت گردی کی ابھرتی لہر، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا مطالبہ
🗓️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستانی
دسمبر
پاکستان ریاستی وفد کابل بھیجنے کا مخالف
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صوبہ خیبر
ستمبر