سچ خبریں:یمن کے ایکسکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور صیہونی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جاسوسی سرگرمیوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یمنی خبررساں ایجنسی سبا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یمن کی سکیورٹی فورسز نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور صیہونی ریاست کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کی جاسوسی کارروائیوں کو کامیابی سے بے نقاب اور ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: یروشلم پوسٹ کے صہیونی اخبار کا موساد کی پے در پے شکستوں پر اظہار افسوس
ذرائع کے مطابق، یمنی سکیورٹی فورسز آئندہ چند گھنٹوں میں اس کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کریں گی۔
مزید پڑھیں: ملائشییا میں موساد کا جاسوس نیٹ ورک تباہ
یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کی مسلح افواج نے صیہونی قابضین کے خلاف اپنی زمینی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے بعد تل ابیب اور واشنگٹن نے یمنی مجاہدین کا مقابلہ کرنے کے لیے جاسوسی سرگرمیوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔
Short Link
Copied