?️
سچ خبریں:یمن میں سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی بڑی شکست کے بعد امریکی سینٹ کام کے کمانڈر بریڈ کوپر نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں ریاض کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی بڑی شکست کے بعد امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیدار اور سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر بریڈ کوپر نے سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے آج پیر کو جدہ میں بریڈ کوپر کی میزبانی کی۔
واس کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور صرف اتنا بتایا کہ دونوں جانب سے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یمن میں سعودی عرب سے وابستہ جنگجوؤں کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ریاض کی جانب سے فوجی حمایت کے مطالبے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کا سامنا ہے۔
صہیونی حکومت کے چینل 12 نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب نے واشنگٹن سے فوجی حمایت طلب کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انصار اللہ کے خلاف براہ راست فوجی حملے کرنے کی مخالفت کی ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ بریڈ کوپر اور محمد بن سلمان کی جدہ میں ملاقات میں یمن میں سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی پسپائی کے معاملے اور اس بحران سے نکلنے کے ممکنہ راستوں پر غور کیا گیا، جس میں سعودی ولی عہد خود کو پھنسا ہوا محسوس کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لئے عمان نے ایک بار پھر کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی
?️ 20 نومبر 2025 ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لئے عمان نے ایک بار
نومبر
وائٹ ہاؤس جیسے پاگل خانہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قابو پانے کے لیے پاگل گیم
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز کے نمائندے جوناتھن کارل کی کتاب
نومبر
سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
?️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع
ستمبر
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں: فروغ نسیم
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا
نومبر
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے
?️ 31 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت
دسمبر
پی آئی اے کا لاہور سے پشاور کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 16 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے
ستمبر
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
?️ 18 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج
فروری
پوپ فرانسیس ۸۸ سال کی عمر میں انتقال کر گئے ؛کیتھولک دنیا سوگوار
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:واٹیکان نے تصدیق کی ہے دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں
اپریل