?️
سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل کا کہنا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب لیبیا فوج کے اعلیٰ افسران کو لے جانے والے طیارہ کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
الجزیرہ نیوز چینل نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب لیبیا فوج کے اعلیٰ افسران کو لے جانے والے طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں لیبیا فوج کے چیف آف اسٹاف محمد الحداد اور ان کے ہمراہ افسران شامل تھے، ماہرین اور تجزیہ کار اس حادثے کے مختلف اسباب پر غور کر رہے ہیں، جن میں طیارے میں فنی خرابی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترکی، اردن، عراق اور لیبیا میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے بڑے پیمانے پر مظاہرے
ترکی کے مشیر اور مشرق وسطی کے امور کے ماہر جاہد توز نے اس حوالے سے بتایا کہ سرکاری اطلاعات کے مطابق، طیارہ انقرہ کے ہوائی اڈے سے اُڑنے کے 35 منٹ بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کر رہا تھا، جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا اور طیارہ انقرہ کے قریب ہیامانا علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قریبی ہوائی اڈے اس طیارے کو لینڈنگ کے لئے تیار تھے، لیکن بدقسمتی سے ایمرجنسی لینڈنگ کا موقع نہیں مل سکا۔ اس کا امکان ہے کہ طیارے کے الیکٹرانک سسٹمز میں کسی قسم کی خرابی ہوئی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، اور اس پر تحقیقات جاری ہیں۔
ترکی کے سابق صدر کے مشیر النور شفیق نے کہا کہ لیبیا کے لئے یہ سانحہ غمگین ہے، کیونکہ اس کا تعلق ترکی کے ساتھ قریبی جغرافیائی تعلقات کی بنا پر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارے کے پائلٹ نے فنی خرابی کے بارے میں آگاہ کیا اور واپس انقرہ کے ہوائی اڈے پر اترنے کی درخواست کی لیکن اس کے بعد طیارہ رڈار کی نظروں سے غائب ہوگیا اور پھر ایک بڑا دھماکہ سنائی دیا جو ممکنہ طور پر طیارے میں موجود ایندھن کے جلنے کی وجہ سے تھا۔
ترک حکام نے اس حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور طیارے کی باقیات کو انقرہ کے قریب دریافت کر لیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ انقرہ نے لیبیا حکام کو اطلاع دے دی ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور طیارے کے ملبے کو ڈھونڈ لیا گیا ہے۔
لیبیا کی قومی حکومت کے وزیراعظم نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے اعلیٰ فوجی حکام کی تصدیق کی، جن میں لیبیا بّرہ افواج کے سربراہ جنرل الفتوری غریبیل اور لیبیا کی ملٹری انڈسٹریز کے سربراہ بریگیڈیئر محمد القطیوی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ترکی کا لیبیا کی سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
لیبیا فوج کے چیف آف اسٹاف محمد علی الحداد نے حال ہی میں ترکی کے وزیر دفاع یاشار گولر اور ترک ہم منصب جنرل سیلجوق بایراکتاروغلو سے ملاقات کی تھی، ان اطلاعات کے مطابق، الحداد کی ترکی آمد کا مقصد ترکی کے ساتھ بحری معاہدے پر مذاکرات کرنا تھا۔


مشہور خبریں۔
فیصل ایدھی نے خط میں مودی کو کیا پیشکش کی
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور
اپریل
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 23 اکتوبر تک ملتوی
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی
اکتوبر
پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے
مارچ
ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ہیٹی کے دارالحکومت میں 17 امریکی راہبوں
اکتوبر
پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا، عدالت نے مسترد کردی
?️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اۤئی کی
اگست
امریکی فیول پائپ لائن ہیکرز کی جانب سے بھرتی اورسکیورٹی سسٹم کی کمزوری
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ایک نامعلوم غیر ملکی
اکتوبر
خطے میں امریکی اہداف پر ایران کے حملے جاری
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی مفادات کے خلاف ایران کے حملوں کا نیا سلسلہ شروع
جولائی
محمد الضیف اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر حزب اللہ کا تعزیتی پیغام
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے محمد الضیف کی
فروری