?️
سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی یمن کے خلاف امریکی ہدایات پر مبنی کارروائیوں کی خبر دی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ جمال احمد عامر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی کے مطابق، ایک سادہ مساوات قائم ہو چکی ہے، غزہ کی حمایت میں جاری کارروائیوں کا اختتام صرف اس وقت ممکن ہے جب غزہ پر ہونے والے حملوں کا خاتمہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے خلاف امریکی-برطانوی سازش کا انکشاف
انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں امن کے عمل اور غزہ کی پٹی کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔
عامر نے کہا کہ امریکہ صرف صہیونیستی رجیم کے مفادات اور اس کی حمایت کے بارے میں سوچتا ہے، اور بین الاقوامی برادری کی واضح ناکامی کے باوجود انسانی مسائل کو نظر انداز کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعاء کا اسٹریٹجک آپشن منصفانہ اور مستقل امن ہے۔ ہمارا موقف متحد ہے، جبکہ دوسری طرف الجھن کا شکار ہے،امریکی حکومت نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ ریاض اور صنعاء کے درمیان اقوام متحدہ کے روڈ میپ پر عمل کرنا بند کر دے،واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ یمن کی صہیونیستی رجیم کے خلاف کارروائیوں کے بغیر یمن میں امن کا عمل ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: یمن نے 2024 میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے ناک رگڑائی؟
عامر نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو اپنے ایجنٹوں کے ذریعے یمن میں خانہ جنگی کو بھڑکانے کے لیے ہیں۔ یمن میں شام کا سیناریو دہرانا احمقانہ ہے۔
مشہور خبریں۔
گھوٹکی ٹرین حادثہ پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، مکمل طور پر تحقیقات کا حکم
?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے اور کچھ دیگر اہم
جون
صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے خلاف پاکستان کا سخت موقف
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا
جولائی
مصری حکومت نے "پائیداری” کے قافلے سے کارکنوں کو گرفتار کر کے نکال دیا
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: مصری میڈیا سمیت عرب میڈیا نے اعلان کیا کہ ملکی
جون
غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی
مارچ
صہیونی حکومت کا کشتی "حنظلہ” پر حملہ سمندری ڈکیتی ہے: حماس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کرتے
جولائی
کورونا پوری دنیا میں مہنگائی کا سبب بنا ہے: حماد اظہر
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرتوانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ساری
اکتوبر
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
?️ 26 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سٹاک
اپریل
شمالی لبنان میں فیول ٹینکر دھماکہ / 28 ہلاک ، 79 زخمی
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ شمالی لبنان میں ایک فیول
اگست