?️
سچ خبریں:بین الاقوامی حقیقاتی کمیٹی کی جانب سے غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے امدادی قافلے پر 1000 گولیاں فائر کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 امدادی کارکن شہید ہوئے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی نے صیہونی فوج کے ایک وحشیانہ جرم کی تفصیلات منظر عام پر لائی ہیں جو رفح میں پیش آیا،، ایرشوٹ اور فورینزک آرکیٹیکچر نامی دو بین الاقوامی اداروں کی تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا کہ صیہونی فوجیوں نے رفح کے شمال میں واقع تل السلطان میں غزہ کی پٹی کے ہلال احمر اور دفاع مدنی کے امدادی قافلے پر قریباً 1000 گولیاں فائر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی کارکنوں کے درمیان رابطہ منقطع
رپورٹ کے مطابق، 23 مارچ 2025 کو جنوبی غزہ میں کم از کم 15 امدادی کارکن صیہونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔
تحقیقات کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے اس قافلے پر 8 گولیاں بہت قریب سے فائر کیں اور یہ فائرنگ 2 گھنٹے تک جاری رہی، جبکہ امدادی قافلے کی طرف سے کوئی خطرہ یا فائرنگ نہیں کی گئی تھی۔
مزید یہ کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی قافلہ واضح امدادی علامات کے ساتھ حرکت کر رہا تھا، جو صیہونی فوجی حملے کا شکار بن گیا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں قحط کیا کرنے والا ہے؟
غزہ کے مقامی ذرائع نے بھی اطلاع دی ہے کہ جو افراد پہلے حملے میں بچ نکلے تھے، انہیں میدان میں قریبی فائرنگ سے اعدام کر دیا گیا۔ لاشوں کی تجزیاتی رپورٹس سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ ان افراد کو سر اور سینے پر قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ ایک لاش بغیر سر کے پائی گئی۔


مشہور خبریں۔
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک
ستمبر
عرب ممالک متحدہ محاذ اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا
?️ 13 ستمبر 2025 عرب ممالک متحدہ محاذ اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی جانب بڑھ رہے
ستمبر
خیبرپختونخواہ حکومت کا اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کا فیصل
?️ 27 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ
فروری
وزیراعلی نے سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، ملازمتوں کا سلسلہ 15 روز میں شروع ہوگا
?️ 28 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ
اکتوبر
فرانسہ افریقہ میں بدامنی پھیلانے کے درپے: روس
?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: روس کی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان
فروری
اسرائیل کو بچانے ناکام امریکی کوشش
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: فلسطین لیبریشن فرنٹ(ساف) کے پانچ ممالک میں سابق سفیر نے
جون
غزہ پر حملے کے لیے اسرائیل کو امریکہ سے 180 ملین ڈالر کا بڑا اسلحہ پیکج !
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:3000 سے زائد جنگی ہتھیاروں کی فراہمی، امریکی حمایت جاری،
اپریل
حریر امریکی اڈے پر حملہ کس نے کیا ؟
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمت نے امریکی قابضین کے خلاف حملوں کے تسلسل
نومبر