فلسطین کے ساتھ غداری، اسرائیل کی سرزمین پر پہلے عرب ملک نے اپنا سفارت خانہ کھول دیا

فلسطین کے ساتھ غداری، اسرائیل کی سرزمین پر پہلے عرب ملک نے اپنا سفارت خانہ کھول دیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین روابط کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کردیا ہے تاہم متحدہ عرب امارات وہ پہلا ملک بن چکا ہے جس نے اسرائیلی سرزمین پر اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے ساتھ خانت اور غداری کا ارتکب کرتے ہوئے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیا ہے جس کے بعد امارات خلیج فارس کے عرب ممالک میں سفارت خانہ کھولنے والا پہلا ملک بن گيا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے ساتھ خانت اور غداری کا ارتکب کرتے ہوئے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیا ہے جس کے بعد امارات خلیج فارس کے عرب ممالک میں سفارت خانہ کھولنے والا پہلا ملک بن گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود آل خاجہ نے اسرائیل میں ایک تقریب میں سفارت خانے کا افتتاح کر دیا اور دفتر کے باہر اماراتی پرچم لہرادیا۔ اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے پہلے سفیر محمد آل خاجہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار ہم نے معیشت، ہوائی سفر، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ محمد آل خاجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری پر کافی پیشرفت ہوئی ہے ۔ اس موقع پر اسرائیلی صدر آئزک ہرزگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تل ابیب میں اماراتی جھنڈا لہرانے پر اسرائیل کو فخر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اسرائیلی وزیر خاجہ یائر لپید نے ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں اسرائیلی قونصل خانے کا افتتاح کیا تھا ۔ اسلامی ماہرین اور دانشوروں کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کی ہے جس کا اسے تاوان ادا کرنا پڑےگا

مشہور خبریں۔

کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش میں

?️ 4 نومبر 2025کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش

ٹرمپ کی ضیافت میں بن سلمان؛ امریکہ کے کاغذی وعدوں کے بدلے سعودی سرمایہ

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا واشنگٹن کا

ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت خطے میں کشیدگی کا باعث ہے: روس

?️ 14 نومبر 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کی نائب مندوب آنا اوستینیوا نے

وارننگ کے باوجود بھی لوف مری جانے کی کوشش کر رہے ہیں

?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال

?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں:   اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز

حیفا کی آئل ریفائنری پر ایرانی میزائلوں کے حملوں کے نقصانات کی سرکاری دستاویز منظر عام پر

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:ایک نئی صیہونی سرکاری دستاویز نے مقبوضہ علاقوں میں حیفا کی

صیہونی فوج کے خلاف حزب اللہ کا حالیہ ڈرون حملہ کیسا تھا؟صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد

عراقی وزیراعظم اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے خطے میں جنگ روکنے پر زور دیا

?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے سیکرٹری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے