?️
بحرین (سچ خبریں) انسانی حقوق کونسل میں بحرین نے فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے اسرائیلی جنگی جرائم پر خاموشی اختیار کی اور کسی قسم کی کوئی مذمت نہیں کی جس کے بعد فلسطینی تنظیموں نے بحرین کے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے۔
خلیجی ریاست بحرین کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی فوج کے جنگی جرائم کی مذمت نہ کرنے پر منامہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو تنظیم آزادی فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین نے انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی ریاست کے سنیگین جرائم کی مذمت نہ کرکے صہیونی دشمن کا دفاع اور ظالم کا ساتھ دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مسلمان عرب ملک کا فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت نہ کرنا اور اسرائیلی جرائم کی مذمت سے باز رہنا انتہائی خطرناک ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین کے اس اقدام سے پتا چلتا ہے کہ بحرین کا برسراقتدار طبقہ فلسطینی قوم کے آئینی حقوق کی قیمت پر صہیونی دشمن کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی راہ پر چل رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر کسی ملک کو قابض صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟؛ حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
جون
ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور سرکاری چھٹی والے دن بند رہیں گے
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر
مارچ
عراق ،شام اور اردن کے لیے امریکی صیہونی سازش
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے تجزیہ کار نے شام ، اردن اور عراق
اپریل
کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا
ستمبر
تل ابیب میں یمنی نوادرات کی فروخت
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق یمن کے ایک محقق عبداللہ محسن
اگست
اردن سعودی صیہونی سازش کی زد میں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:اپریل 2021ء میں جب سے اردن کے بادشاہ کے خلاف بغاوت
فروری
ہندوستان چابہار بندرگاہ کو ترقی دینے کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ہندوستان کے مغربی ایشیا امور کے ماہر اور ‘اوبرور ریسرچ
اکتوبر
حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ
?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق
اگست