سچ خبریں:آذربائیجان کا مسافر طیارہ قزاقستان میں گر کر تباہ ہوگا جس کے بعد اس میں سوار 70 مسافروں میں سے 25 افراد زندہ بچ گئے
قزاقستان کے حکام کے حوالے سے رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ آذربائیجان کا مسافر طیارہ قزاقستان کی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں موجود 70 مسافروں میں سے 25 افراد زندہ بچنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں بڑا حادثہ، طیارہ گرنے سے آرمی چیف ہلاک ہوگئے
دوسری جانب، اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کے بعد اب تک 28 افراد کے زندہ بچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
قبل ازیں، فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ حادثے میں صرف 14 افراد زندہ بچے ہیں، جبکہ قزاقستان کے وزیر صحت نے 6 افراد کے زندہ بچنے کی اطلاع دی تھی۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ قزاقستان کے شہر آکتاؤ میں پیش آیا، جہاں آذربائیجان کی فضائی کمپنی آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 70 افراد سوار تھے جو باکو سے روس کے شہر گروزنی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارے نے آکتاؤ میں ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی اور لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
قزاقستان کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق، طیارے میں 37 آذربائیجانی شہری، 16 روسی شہری، 6 قزاق شہری اور 3 کرغیز شہری موجود تھے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش میں خوفناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
قزاقستان کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حادثے کی وجہ طیارے کا پرندوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا جانا تھی، جس سے طیارہ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور تباہی کا شکار ہو گیا۔