?️
سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے فلسطینی حامی امریکی طلباء کے نام اہم خط کے نشر ہونے کے بعد سے اب تک بین الاقوامی فضاء میں وسیع پیمانے پر اس خط پر ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اور روحانی پیشو آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح جمعرات کو فلسطینی حامی امریکی طلباء کے نام ایک اہم خط لکھا جس پر اب تک بین الاقوامی میڈیا میں کافی ردعمل آچکا ہے اور مختلف شخصیات، عہدیداروں کے ساتھ ساتھ انگریزی بولنے والے سوشل میڈیا کے صارفین نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھی: امریکہ اور مغرب کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟
امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خلاف حالیہ مہینوں میں احتجاج دیکھنے کو ملے ہیں جو مبصرین کے نظر میں 1960 کی دہائی میں ویتنام جنگ کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں کے ہونے والے احتجاجات کی یاد دلاتے ہیں۔
یہ احتجاجات امریکہ کی 50 سے زائد یونیورسٹیوں میں صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جاری ہیں جن کا دائرہ کار آسٹریلیا (میلبورن اور سڈنی یونیورسٹیوں)، کینیڈا (میک گل اور کونکورڈیا یونیورسٹیوں)، فرانس (پیرس کے سیاسی مطالعاتی ادارہ اور سوربون یونیورسٹی)، اٹلی (ساپیئنزا یونیورسٹی)، انگلینڈ (لیڈز، کالج لندن اور واروک یونیورسٹیوں) اور دیگر ممالک تک پھیل چکا ہے۔
امریکی نمائندے کا آیت اللہ خامنہ ای کا امریکی طلبا کے نام خط پر اظہار برہمی
امریکی کانگریس کے نمائندے بریان ماسٹ نے آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے فلسطین کے حامی امریکی طلباء کے نام خط کی دوبارہ اشاعت کی اور امریکی طلباء کو مورد الزام ٹھہرایا، انہوں نے لکھا کہ اگر آیت اللہ آپ کی تعریف کرتے ہیں، تو یقیناً آپ تاریخ کی غلط سمت کھڑے ہیں۔
یروشلم پوسٹ: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انقلابی آیت اللہ خامنہ ای کے خط ذکر کیا جس میں انہوں نے امریکی طلباء کو صیہونی حکومت کی نسل کشی پر مبنی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا کہا۔
یروشلم پوسٹ نے لکھا کہ خط میں ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی طلباء کی جانب سے فلسطینی عوام کے دفاع کی تعریف کی اور لکھا کہ نہ ظلم کرو اور ظلم برداشت کرو،یہ خط جمعرات کو شائع ہوا اور اس نے امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی کیمپوں میں وسیع پیمانے پر پھیلا جس نے یہودی طلبا کے خلاف سکیورٹی کے خدشات کو ہوا دی۔
اخبار نے مزید لکھا کہ ایران کے رہبر نے صیہونی حکومت کے فلسطینیوں کے ساتھ برتاؤ کو دہائیوں سے جاری نسل کشی اور نسل پرستی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی نسل کشی ان سنگین ظالمانہ رویوں کا تسلسل ہے جو کئی دہائیوں سے جاری ہے، انہوں نے امریکی طلباء کو صیہونی حکومت کے خلاف جاری پرمن جدوجہد کو جاری رکھنے کی دعوت دی اور کہا کہ مزاحمتی محاذ مضبوط ہو رہا ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے قرآن مجید کی آیت ’’لا تَظْلِمُونَ وَ لا تُظْلَمُونَ‘‘پیش کرتے ہوئے انصاف کے قیام پر زور دیا۔
فاکس نیوز: فاکس نیوز نے اس سرخی ’’ایران کے رہبر نے تاریخ کے صحیح جانب کھڑے پر امریکی طلباء کی تعریف کی‘‘ کے ساتھ پورا خط نشر کیا۔
فاکس نیوز کی ویب سائٹ نے اس سرخی ’’ایران کے رہبر نے تاریخ کے صحیح جانب کھڑے پر امریکی طلباء کی تعریف کی‘‘ کے ساتھ پورا خط نشر کیا۔
مائیک جانسن: اگر آپ نے آیت اللہ (خامنہ ای) کو خوش کیا ہے تو امریکہ کو کھو دیا ہے۔
امریکی کانگریس کے رہنما مائیک جانسن نے بھی فلسطین کے حامی امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کو میڈیا ‘ایکس’ پر دوبارہ پوسٹ کیا اور لکھا کہ اگر آپ نے آیت اللہ کو خوش کیا ہے تو آپ نے امریکہ کو کھو دیا ہے۔
امریکی طلباء کے نام اہم آیت اللہ خامنہ ای کے اہم خط پر کی ٹائمز آف اسرائیل اور نیویارک پوسٹ کا ردعمل
صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل اور امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے بھی فلسطین کے حامی امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے اہم خط کا ذکر کیا۔
مزید پڑھیں: گذرا ہوا سال ایرانی قوم کے مقابلہ میں امریکی شکست کا سال تھا:آیت اللہ خامنہ ای
نیویارک پوسٹ نے خط کے اس حصہ پر زور دیا کہ آپ اس وقت تاریخ کی صحیح سمت کھڑے ہیں… اور آپ اب مزاحمتی محاذ کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ ٹائمز آف اسرائیل نے بھی اس حصے کے علاوہ، آٰیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے عالمی صہیونیزم کے رہنماؤں کو دہشتگرد قرار دیے والے کے حصہ کو نمایاں کیا۔
انگلش بولنے والے ایکس کے صارفین کا آیت اللہ خامنہ کے خط پر ردعمل
ایکس (سابق ٹویٹر) کے انگلش بولنے والے صارفین نے بھی فلسطین کے حامی امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے اہم خط کے کچھ حصے شائع کر کے ان پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس خط کا خیرمقدم کیا۔


مشہور خبریں۔
69% امریکی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بائیڈن سے غیر مطمئن
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: ABC News-Ipsus کے سروے سے پتا چلا ہے کہ 69 فیصد
دسمبر
ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے
جون
مظاہرے کرنے والے سب طلبا دہشت گرد ہیں:ترکی کے صدر
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک میں احتجاج کرنے والے طلبا کو
فروری
کسان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی:عمران خان
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملتان میں کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کے
اپریل
اسرائیل امریکہ کی حمایت سے شام اور فلسطین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے:شام
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے تاکید
مئی
حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر خزانہ
ستمبر
ہم سیرت نبی ﷺ بچوں اور بڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے
اکتوبر
بلاول بھٹو کی صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملہ کی مذمت
?️ 8 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی
ستمبر