افغانستان میں ایک اور بم دھماکا، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغانستان میں ایک اور بم دھماکا، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں ایک بار پھر بم دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں سڑک کنارے نصب بم سے مسافر بس کو اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گورنر زابل کے ترجمان گل اسلام سیال کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس نشانہ بنی، ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل علی الصبح صوبے پاروان میں ایک منی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں دو افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں امریکا کی جانب سے فوجی انخلا کے بعد سرکاری فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دو روز قبل دارالحکومت کابل میں اسکول کے باہر دھماکے سے 68 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

کابل میں اسکول کے باہر کاربم دھماکے اور مارٹر حملے میں زخمی ہونے والوں کی اکثریت طالبات کی بتائی گئی تھی جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی تھی۔

وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ سید الشہدا اسکول سے لائی جانے والی زیادہ تر لاشیں طلبہ کی ہیں۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ یہ کار بم دھماکا تھا جو اسکول کے مرکزی دروازے کے سامنے ہوا، دھماکے میں ہلاک افراد میں سے 7 سے 8 وہ طالبات تھیں جو اسکول ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں۔

افغان صدر نے اس حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کردی تھی جبکہ طالبان نے عید کے دوران 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کے تیسرے دن تک ملک بھر میں دشمن کے خلاف تمام جارحانہ کاروائیاں بند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن ان دنوں میں اگر دشمن آپ کے خلاف کوئی حملہ کرتا ہے تو اپنے علاقے کی مضبوطی سے حفاظت اور دفاع کے لیے تیار رہیں۔

افغان امن عمل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ترجمان نے طالبان کے مذکورہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ بھی (جنگ بندی) کے لیے تیار ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا’۔

یاد رہے کہ 2018 میں افغانستان میں حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد طالبان نے 17 برس میں پہلی مرتبہ عیدالفطر کے پیش نظر تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں 2019، 2020 میں بھی طالبان نے رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفظر کے پیش نظر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

طالبان کے ترجمان نے ساتھ ہی خبردار کیا تھا کہ جنگ بندی کا اعلان غیر ملکی فوج کے لیے نہیں ہے، کسی بھی حملے کی صورت میں اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

مشہور خبریں۔

روس ڈون باس کی طرف بڑھ رہا ہے: زیلینسکی

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج جمعرات کو کہا

پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس

?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس

مغرب قابل اعتبار نہیں ہے اور اس کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے: الیانوف

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے

فیصل ایدھی نے خط میں مودی کو کیا پیشکش کی

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبیﷺ انتہائی

یورپ اردوغان سے بدلہ لینے کے درپے

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز  نے اپنی ایک رپورٹ میں

صہیونیوں کی طرف سے 5000 افراد کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے کی اپیل

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:شدت پسند صہیونی گروہ جنہیں الہیکل گروپوں کے نام سے جانا

Baking industry growth set to rise on more stable economy

?️ 16 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے