?️
سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک اشتعال انگیز بیان میں صیہونی حکومت کی طرف داری کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کے قتل پر مبنی قابضین کے جرم کا دفاع کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک نفرت انگیز بیان میں قابض صیہونیوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سید حسن نصراللہ سے قتل سے ہزاروں امریکی، اسرائیلی اور لبنانی متاثرین کے لیے انصاف ملا ہے!
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا مغربی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر اظہار خیال
امریکی صدر نے اس بارے میں کہا کہ ہم حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور تہران کے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں! نصراللہ اور حزب اللہ نے چار دہائیوں میں سیکڑوں امریکیوں کو قتل کیا ہے!
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ میں نے وزیر دفاع کو ہدایت دی ہے کہ مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں ہمارے فوجی دستوں کی پوزیشن مضبوط کریں تاکہ ایک وسیع علاقائی جنگ کے خطرے کو کم کیا جا سکے، ہمارا حتمی مقصد غزہ اور لبنان میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے پرسکون کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے صیہونی چین سے رہ سکیں گے؟ نیتن یاہو کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کیے جائیں، اسرائیل کو درپیش خطرات کو ختم کیا جائے اور خطے میں استحکام لایا جائے، ہم غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور حماس کے پاس موجود صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں!


مشہور خبریں۔
ایک اہم صیہونی یونیورسٹی میں آتشزدگی
?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:میڈیا نے صیہونی حکومت کی عبرانی زبان کی سب سے اہم
مئی
خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ کا اہم اعلان
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام
اگست
صدر کا اغوا۔ امریکی طرز کی مداخلت کا تکراری نمونہ
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی حکومت نے ظاہر کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی
جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، عمران خان
?️ 20 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
امریکہ میں 6 جنوری کی طرح ہنگامہ آرائی کا امکان
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی کانگریسی پولیس کے سربراہ ٹام مینجر نے
جنوری
روسی اداکارہ آئی ایس ایس سے واپسی پر دکھی
?️ 18 اکتوبر 2021ماسکو(سچ خبریں)روسی اداکارہ اور ہدایت کار اپنے12 روزہ مشن کے بعدخلا سے
اکتوبر
غزہ دنیا کا سب سے بھوکا خطہ ہے: اقوام متحدہ
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی اسرائیل اور امریکہ کے فریبکارانہ منصوبے کے
مئی
بلوچستان میں لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز واپس
?️ 23 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز
ستمبر