?️
سچ خبریں:حزب اللہ نے غزا میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ اور خون کے پیاسے ہیں، جو صرف قتل و غارت کی زبان سمجھتے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے بیان میں کہا نیتن یاہو کی دہشت گرد حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکہ کی مکمل حمایت سے غزا میں قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جبکہ عالمی برادری شرمناک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
حزب اللہ نے غزا میں جاری وحشیانہ بمباری کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے رات کے اندھیرے میں معصوم شہریوں، بچوں اور خواتین پر حملے کیے، جبکہ غزا پہلے ہی ظالمانہ محاصرے اور شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اور اسرائیل ہر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اور ان کا مقصد خطے میں تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں۔ امریکہ فلسطین، لبنان، شام اور یمن میں جنگ بھڑکانے اور طاقت کے ذریعے نئی حقیقتیں مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور بہادر مزاحمتی گروہوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عرب اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے فلسطینی نسل کشی میں ملوث ہونے کو بے نقاب کریں۔
بیان میں اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور صیہونی-امریکی بربریت کے خلاف آواز بلند کریں۔
مزید پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑا سودا
حزب اللہ نے مزید کہا کہ ماہ سے جاری صیہونی جنگ کے باوجود اسرائیل فلسطینی مزاحمت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ فلسطینی عوام دنیا کے تمام مظلوم اقوام کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں، اور فلسطین ہمیشہ امت مسلمہ کا مرکزی مسئلہ رہے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کنیسٹ نے 3 سال بعد صیہونی حکومت کے پہلے بجٹ کی منظوری دی
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی ٹائمز کے مطابق گزشتہ رات کنیسٹ اسرائیلی پارلیمنٹ کے
نومبر
شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس نے شام کے شہر ادلب میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں
اکتوبر
کون کس کا حامی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر
عراق کا دہشت گردوں کے خلاف پیشگی آپریشنز پر زور
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم اور کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی نے
دسمبر
ٹیسٹ جیتنے کے بعد پیٹرسن نے بھارتیوں کے زخموں پر چھڑکا نمک
?️ 10 فروری 2021چنائی {سچ خبریں} انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے
فروری
اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے
جولائی
شہدائے چوٹہ بازار سرینگر کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
?️ 11 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
کشمیری عوام خانیار سرینگر قتل عام جیسے واقعات کبھی نہیں بھولیں گے
?️ 8 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی
مئی