سوڈان کو تقسیم کرنے کا مبینہ امریکی منصوبہ

سوڈان

?️

سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے سوڈان میں 90 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پر خدشات بڑھ گئے ہیں،سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملک کی عملی تقسیم کا باعث بن سکتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے امریکہ کی نئی تجویز نے ملک کی ممکنہ تقسیم کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

سوڈانی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت، افریقی امور کے لیے امریکی صدر کے مشیر مسعد پولس کی جانب سے پیش کی گئی 90 روزہ جنگ بندی کی تفصیلات کو شکوک و شبہات کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے کہا کہ خرطوم نے امریکی پیشکش پر اپنے سابقہ مؤقف کو برقرار رکھا ہے۔ اس سے قبل سوڈان کی سلامتی و دفاعی کونسل، جس کی سربراہی عبدالفتاح البرہان کر رہے ہیں، نے مطالبہ کیا تھا کہ ریپڈ اسپورٹ فورسز (RSF) مرحلہ وار دارفور، کردفان اور نیل ازرق کے تمام علاقوں سے مکمل انخلا کریں، جبکہ امریکی تجویز صرف محدود انخلا پر مشتمل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی منصوبے کے تحت ریپڈ اسپورٹ فورسز کو دارفور، کردفان کے وسیع علاقوں اور شمالی ریاست میں مصر اور لیبیا کی سرحد تک پھیلی زمینی پٹی پر اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ اس کے بدلے انہیں نیل ازرق کے بعض علاقوں سے نکلنا ہوگا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں واضح ٹائم لائن اور لازمی ضمانتوں کا فقدان موجود ہے، جس سے مختلف علاقوں میں مستقل اثر و رسوخ قائم ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں سوڈان کی عملی تقسیم کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے، جیسا کہ ماضی میں لیبیا میں دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان گزشتہ کئی ماہ سے فوج اور ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان شدید لڑائی کا شکار ہے۔ اس تنازع میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں شہری بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مادورو: وینزویلا 5000 دفاعی میزائلوں سے ناقابل تسخیر ہو گیا ہے

?️ 24 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کی مسلح افواج کی تیاری پر زور دیتے ہوئے،

گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ٹولز متعارف کرادیے

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت روکنے کی خواہاں

?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاور ڈویژن

افسوس دوست نما دشمن دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ شہباز شریف

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے

پٹرول مصنوعات کی قیمت میں11روپے 53 پیسے اضافے کا امکان ہے

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات

یوکرین کو روسی سرزمین پر حملے کے لیے امریکی انٹیلی جنس کی مدد

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ یوکرین کو روس

پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی

?️ 11 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی

شام میں نئی مساوات؛ کیا حزب اللہ نے اپنی قوت مدافعت حاصل کر لی ہے؟

?️ 8 مئی 2026سچ خبریں:حزب اللہ کا اسٹریٹجک احتیاط کے مرحلے سے باہر نکلنا اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے