انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز میں موجود تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز میں موجود تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

?️

جکارتا (سچ خبریں)  انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز گم شدہ آبدوز کا پتہ لگا لیا گیا ہے، بحریہ کے سربراہ یودو مارگونو کا کہنا ہے کہ آبدوز تین ٹکڑوں میں ٹوٹ کر بکھر گئی ہے۔

ایئر مارشل ہادی تہاجانتو نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا، کہ اس مستند ثبوت کے ساتھ، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کے آر آئی ننگ گالا 402 ڈوب گئی ہے اور اس میں سوار عملے کے 53 افراد بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز پانچ روز بعد سمندر کی تہہ سے مل گئی تاہم آبدوز تین ٹکڑوں میں ٹوٹی ہوئی ملی اور آبدوز میں موجود عملے کے تمام 53 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، انڈونیشین بحریہ کے سربراہ یودو مرگونو کے مطابق لاپتہ آبدوز بالی کے سمندر کی تہہ سے ملی۔

واضح رہے کہ بد قسمت انڈونیشین آبدوز بدھ کے روز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی کہ اچانک اس کا رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔

آبدوز کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی بحریہ کے اہلکاروں کی جانیں بچانے کیلئے کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔ اس سلسلے میں انڈونیشین حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔

رائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو 1970ء کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد 2012ء میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔

مشہور خبریں۔

کیا ملک کی صورتحال بدلنے والی ہے؟زلفی بخاری کی زبانی

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے

جرمن نقاب پوش خاتون نسل پرستوں کے حملے میں زخمی

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے دارالحکومت برلن کے Rathaus Neukölln اسٹیشن پر گزشتہ ہفتے

بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام لگا رہا ہے۔ پاک فوج

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے

رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا اشارہ دے دیا

?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار

الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے 46 ہزار صہیونی کمپنیاں بند

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے

پاکستان نے بھارتی شرانگیز واویلے کو مسترد کردیا ہے

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججوں کے خلاف ریفرنس دائر

?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل میں وکیل سردار سلمان احمد ڈوگر

ریاستہائے متحدہ میں پھانسی کا ایک نیا طریقہ

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:    ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی الاباما نے اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے