?️
سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومحمد الجولانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خصوصی خط ارسال کیا ہےجس میں شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور دمشق-تل ابیب تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کی بات کی گئی ہے۔
امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ کوری میلز نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومحمد الجولانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خصوصی خط ارسال کیا ہے، جس میں شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور دمشق-تل ابیب تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کی بات کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شام میں امریکہ کے اقدامات براہ راست استعماری حربے ہیں:لاوروف
العربیہ نیوز چینل کے مطابق، کوری میلز نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ترکی کے شہر استانبول میں ابومحمد الجولانی سے ملاقات کی،اس ملاقات میں ایک امریکی نمائندہ بھی شریک تھا۔ میلز کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد کے منظرنامے پر بھی بات چیت ہوئی۔
میلز کے مطابق، الجولانی نے اس ملاقات کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے لیے امریکہ سے تعاون کی خواہش ظاہر کی، کوری میلز کا کہنا تھا کہ الجولانی کا یہ خط جلد ہی ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچا دیا جائے گا۔
ابومحمد الجولانی، جو کہ شام کے شمال مغربی علاقوں میں سرگرم دہشت گرد گروہ تحریر الشام (سابقہ النصرہ فرنٹ) کا سربراہ ہے، ماضی میں القاعدہ سے وابستہ رہ چکا ہے۔ اب وہ خود کو "سیاسی حقیقت” کے طور پر پیش کر کے عالمی سطح پر قبولیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، الجولانی کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خواہش ظاہر کرنا اور ٹرمپ کو خط بھیجنا، شام میں امریکی-صہیونی اہداف کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ یہ اقدام نہ صرف علاقائی حساسیت کا حامل ہے بلکہ شام کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کے نئے خدشات کو بھی جنم دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:شام میں امریکہ، اسرائیل اور ترکی کی سازش ناکام
کوری میلز کی جانب سے ایک دہشت گرد تنظیم کے رہنما سے ملاقات اور اس کی نمائندگی میں خط کی ترسیل کے اعلان پر امریکی سیاست میں بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف قانونی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے بلکہ اخلاقی سطح پر بھی تشویش ناک ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی گئیں
?️ 29 اگست 2025اسرائیلی آرمی چیف کے گھر کی دیواریں سرخ رنگ سے رنگ دی
اگست
ٹرمپ ارب پتیوں کے حصار میں، عام امریکی مہنگائی سے پریشان: امریکی میڈیا
?️ 24 اگست 2026سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کرپٹو
اگست
تنازعہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے: شبیر شاہ
?️ 18 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
مئی
’تم دیکھنا میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘، یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری
?️ 11 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو
دسمبر
انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام، یونین کونسل7 کیماڑی کے ریٹرننگ افسر معطل
?️ 14 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے
مارچ
صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا
?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ
جنوری
غزہ پر قبضہ تل ابیب کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے؛ صیہونیوں کے درمیان سیاسی تقسیم
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ریجنے غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا آپریشن شروع کیا
اگست
یورپی یونین کا مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کے تشدد اور غیرقانونی بستیوں کی توسیع پر اظہار تشویش
?️ 13 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کاویہ کالاس نے
جون