?️
سچ خبریں:شام میں آئندہ چار سال کے دوران صدارتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الجولانی کے بیانات نے شامی کارکنوں کو اس کی آمریت اور اس کے زیر کمان عناصر کے حوالے سے مزید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
انٹر ریجنل اخبار رأی الیوم کی رپورٹ کے مطابق، شامی اپوزیشن رہنما ان دنوں دہشتگرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں مسلح گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت ؛الجولانی کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کو وارننگ
ان کا کہنا ہے کہ الجولانی نے اپنے قریبی ساتھیوں کو اہم عہدوں پر تعینات کر رکھا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ چند سالوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
الجولانی نے العربیہ کے ساتھ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ شام کے لیے نیا آئین لکھنے میں تین سال اور صدارتی انتخابات کے انعقاد میں چار سال لگیں گے!
یہ بیانات الجولانی کی آمریت اور شام کے امور کو آئندہ چار سال تک اس کے زیر کمان دہشتگرد عناصر کے ذریعے چلانے کے خطرے کو نمایاں کرتے ہیں۔
الجولانی کے ان بیانات پر شام سے باہر بھی شدید ردعمل سامنے آیا، مصر کی پارلیمنٹ کے رکن مصطفی بکری نے کہا کہ الجولانی نے بہت جلد اپنی آمریت کو ظاہر کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ شام کو تین سال تک بغیر آئین کے چھوڑ دیا جائے گا، اور چار سال بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں صرف ایک امیدوار ہوگا، اور وہ ہوگا الجولانی۔
مزید پرھیں: کیا الجولانی حکومت کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ ہے؟دمشق کے گورنر کا اہم اعلان
کیا آپ نے جمہوریت کا مطلب سمجھا؟ شام کے عوام دہشتگردوں کے ہاتھوں حکمرانی کے مستحق نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ سے غزہ کی جانب روانہ صمود کشتی کی حمایت کی درخواست
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے محاصرے کو توڑنے کی بین الاقوامی کمیٹی نے
ستمبر
مسک کی امریکی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کی متنازع تجویز
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایلون مسک، ٹیک ارب پتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی
مارچ
گرفتاری کے خوف سے نتین یاہو کا دورہ واٹیکن منسوخ
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم
مئی
لبنان سے صہیونی فوج کی چوری
?️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250
مئی
پنجاب سے آٹے کی ترسیل شفاف طریقے سے ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری
?️ 26 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب نے
اکتوبر
نیتن یاہو کی کابینہ کو ایران کے لیے صیہونی جاسوسی کے حجم پر تشویش
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے لیے جاسوسی کے جرم میں 30 صیہونی آباد
دسمبر
عمر ایوب کی ضمانت خارج، عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت
مارچ
زمینی جنگ میں حزب اللہ کی برتری؛ وجہ؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنی زیرزمینی سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے خلاف
نومبر