🗓️
سچ خبریں:تحقیقی دستاویز کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ الجزیرہ کی شہید صحافی شیرین ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجی آلون اسکاجیو نے قتل کیا، جبکہ امریکہ و اسرائیل نے مل کر اس واقعے کی تفصیلات چھپانے کی کوشش کی۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ زیتیو نامی تحقیقاتی پلیٹ فارم نے ایک دستاویزی فلم کے ذریعے اس اسرائیلی فوجی کی شناخت ظاہر کر دی ہے جو الجزیرہ کی معروف فلسطینی نژاد صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کا ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی؛ صیہونی کیا چاہتے ہیں؟
رپورٹ کے مطابق، قاتل کی شناخت آلون اسکاجیو کے نام سے ہوئی ہے، جو جون 2024 میں جنین شہر میں ایک اسرائیلی فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو چکا ہے۔
مذکورہ مستند میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اس قتل کے حقائق کو چھپانے کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کیں، جن میں حادثے کے حالات، جائے وقوعہ کی تفصیلات اور قتل کی ذمہ داری سے متعلق پُراسرار خاموشی شامل ہے۔
شیرین ابو عاقلہ، جو الجزیرہ کی سینئر فیلڈ رپورٹر تھیں، 11 مئی 2022 کو جنین کے مہاجر کیمپ پر صہیونی افواج کے حملے کی کوریج کے دوران اسرائیلی گولی کا نشانہ بنیں،اس وقت وہ صحافیوں کا مخصوص ہیلمٹ اور جلیقہ پہنے ہوئی تھیں، جن پر واضح طور پر پریس لکھا تھا، اس کے باوجود نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں:شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی نئی تفصیلات سامنے آئیں
رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا ریاستی قتل قرار دیا جا چکا ہے، جس پر عالمی سطح پر مذمت بھی کی گئی، تاہم اسرائیل نے اس کی مکمل تحقیقات سے انکار کیا اور امریکہ نے بھی معاملے کو سرد خانے میں ڈال دیا۔
مشہور خبریں۔
یو ایس ایڈ کی تحلیل کے بارے میں امریکی اہلکار کی وارننگ
🗓️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: USAID کے ایک سینئر اہلکار نے ایک ای میل میں
مارچ
وزیر اعظم نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا
🗓️ 10 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کے ٹرائل آپریشنز
دسمبر
صیہونیوں کا سعودی عرب اور یوائے ای کے ساتھ مشترکہ فوجی اتحاد تشکیل دینے کا ارادہ
🗓️ 24 جون 2021سچ خبریں:ایک سابق صہیونی سکیورٹی عہدہ دار نے سعودی عرب اور متحدہ
جون
یوکرین کا غیرجانبدار ہونا ہی جنگ کا حل ہے: کسنجر
🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ہنری کسنجر جو سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اپنی نئی
جنوری
اپوزیشن حکومت گرانے کے چکر میں اگلے5 سال بھی گزارے گی
🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری میں کہا
جنوری
لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کا دھوکہ
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل، حزب اللہ کو
اکتوبر
مودی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کےخلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، شبیر شاہ
🗓️ 3 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا چاہیے: فلسطینی وزارت خارجہ
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ
مئی