متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین باضابطہ طور پر پروازوں کا سلسہ شروع ہوگیا

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین باضابطہ طور پر پروازوں کا سلسہ شروع ہوگیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین باضابطہ طور پر پروازوں کا سلسہ شروع ہوگیا ہے جس کے تحت آج اتحاد ائیر ویز کی پہلی پرواز تل ابیب پہونچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے ابوظہبی اور اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے مابین باضابطہ طور پر فضائی سفر کا آغاز کر دیا، اتحاد ائیر ویز کی پہلی پرواز ای وائی 598 مسافروں کو لے کر منگل کی دوپہر تل ابیب پہنچی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اتحاد ائیر ویز نے اس پرواز کے لیے اے 6 بی ایل اے رجسٹریشن کا 6 سال پرانا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا ہے، یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسرائیل کے تل ابیب کے لیے روانہ ہوئی۔

پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 19 منٹ پر تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ائیرپورٹ اتری، ائیرپورٹ پر اسرائیلی انتظامیہ نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا۔

تل ابیب ائیرپورٹ کے ڈیپارچر بورڈ کے مطابق یہ طیارہ شیڈول کی فلائٹ نمبر ای وائی 599 کے طور پر بدھ 7 اپریل کی سہہ پہر سوا 3 بجے مسافروں کو لے کر ابوظہبی کے لیے روانہ ہوگا۔

ائیرلائن نے 19 اکتوبر 2020 کو اسرائیل سے تعلقات استوار ہونے پر جذبہ خیرسگالی کے طورپر خلیج سے پہلی غیرشیڈول شدہ مسافر بردار پرواز اسرائیل کے لیے بھیجی تھی۔

مشہور خبریں۔

لبنان کی سرحد پر صیہونی فوجیوں پر حزب اللہ کے پے در پے حملے

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر صیہونی فوج کے خلاف

صہیونیوں کی اکثریت ایران کے ساتھ تصادم سے خوفزدہ

?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی اکثریت

اسرائیل پر ایران کا حملہ کیسا تھا؟امریکی پائلٹوں کی زبانی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:سی این این نے امریکی فضائیہ کے پائلٹوں اور پرواز عملے

تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا جھٹکا دیا

?️ 11 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر

وسطی ایشیا کے اسٹریٹجک معدی وسائل پر امریکہ اور چین میں مقابلہ، معدنی وسائل کے لیے واشنگٹن کی نئی دوڑ

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکہ وسطی ایشیا کے اہم معدنی وسائل تک رسائی حاصل کرکے

صیہونی فوجی کمیٹی کا ترکی پر حملہ کرنے کا مطالبہ

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ایک فوجی کمیٹی نے مقبوضہ فلسطین کی فوج

کیا تائیوان نئی عالمی جنگ کا نقارہ بجائے گا؟

?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:بیجنگ نے کہا کہ تائیوان کے صدر کے اقدامات دراصل اشتعال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے