نائجیریا کی عدالت نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ کو بے گناہ قرار دے دیا

نائجیریا کی عدالت نے تحریک اسلامی کے سربراہ کو بے گناہ قرار دے دیا

?️

نائجیریا (سچ خبریں) غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ایک عدالت نے منگل کے روز نائجیریا کی اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ اور شیعہ عالم دین ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ زینہ ابراہیم کو بری کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے جو دونوں سنہ 2015 سے جیل میں بند تھے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا نے خبر دی ہے کہ نائجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو زخمی حالت میں اہلیہ سمیت 6 سال قید کی صعوبتیں اٹھانے کے بعد تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تحریک اسلامی نائجیریا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ نائجیریا کی عدالت نے شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے جس کے بعد اب انہیں عنقریب آزاد کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شیخ زکزاکی کو آج صبح سخت سکیورٹی میں کادونا کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پہلے ان کی اہلیہ اور پھر انہیں بھی عائد کئے جانے والے آٹھوں الزامات سے بری قرار دے دیا گیا۔

اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ فیصلہ، حکومتی آزار و اذیت کے مقابلے میں نائجیرین مزاحمتی محاذ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں شیخ زکزاکی کی بیٹی سہیلا زکزاکی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ طبی غفلت کے باعث ان کے والدین کی صحت انتہائی خراب ہے جبکہ وہ دونوں (6 سال قبل) اپنی گرفتاری کے وقت سے زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2015ء میں نائجیرین فوج نے زاریا شہر میں واقع حسینہ بقیة اللہ پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کر کے ہزاروں مسلمانوں کو ہلاک و زخمی کر دینے کے ساتھ ساتھ شيخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا چینی اور فرانسیسی طلباء پر جاسوسی کا الزام

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے

28 فروری کے اسرائیلی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے والے میزائل کا انکشاف

?️ 1 جون 2026 سچ خبریں: ایک دیرینہ اور اہم اعتراف میں، عبرانی زبان کی

جنین آپریشن میں استقامتی تحریک کا انوکھا انداز

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پیر، 19 جون، 2023 کو جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ

پرینیتی چوپڑا کا  ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار

?️ 19 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو

کیوبا کے صدر نے اقتدار کی منتقلی کے لیے امریکی دباؤ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک ہیں

?️ 10 اپریل 2026سچ خبریں: کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانل نے اقتدار کی منتقلی

نیٹن یاہو جنگ جاری رکھنے اور بہانے بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کرنا چاہتے ہیں: اسلامی جہاد

?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے نائب سیکرٹری جنرل "محمد

اسرائیل کی حمایت میں جرمنی کی پالیسی کے خلاف دنیا کے 500 دانشوروں کا خط

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی اور دیگر ممالک کے 500 سے زائد دانشوروں اور

میانمار فوج کا عوام کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن، امریکا اور برطانیہ نے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 26 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) امریکا اور برطانیہ نے میانمار میں باغی فوج کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے