?️
استنبول (سچ خبریں) بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ترک پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو اتوار کے روز استبول سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق استنبول پولیس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ابو بکرالبغدادی کے افغان ساتھی جس کا کوڈ نام باسم ہے کو اتاسہر ضلع میں ایشائی سائیڈ سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس اور ترک انٹیلیجنس ایجنسی کے مشترکہ آپریشن کے حوالے سے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم نے 2009 میں داعش کی شکست کے بعد البغدادی کو شام کے صوبے ادلب میں چھپنے میں مدد دی تھی۔
ترک میڈیا نے ملزم کی گرفتاری کے بعد کی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں وہ ہلکی داڑھی اور سر کے بالوں کے بغیر نظر آرہے ہیں، ساتھ ہی ملزم کی ایک پرانی تصویر بھی شائع کی گئی ہے جس میں ان کے لمبے لمبے بال اور گھنی ڈاڑھی ہے اور وہ فوجی وردی پہن کر تلوار تھامے کھڑے ہیں۔
مقامی نیوز ایجنسی دیمیرورن کے مطابق باسم شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم کے ٹریننگ کیمپ چلایا کرتے تھے، رپورٹ کے مطابق ملزم ترکی میں جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر آئے۔
ترکی تواتر کے ساتھ داعش سے وابستہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرتا رہا ہے جن میں سے کئی ایک ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی رہنما غزہ کے مستقبل پر متفق نہیں
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی میں
فروری
فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی طلباء کے ساتھ ترک طلباء کا اظہار یکجہتی
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک طلباء نے فلسطین کی حمایت میں امریکہ میں طلباء
اپریل
گنڈاپور کے استعفی کی منظوری میں آئین کی مکمل پاسداری کروں گا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
اکتوبر
مریم نواز بھی بیماری کو بہانہ کر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں: شبلی فراز
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے
فروری
جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو سے امریکہ کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی
نومبر
نئے برطانوی بادشاہ کا اپنے نوکروں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا کے صارفین نے انگلینڈ کے بادشاہ کے پہلے ورکنگ
ستمبر
حریدی یہودیوں نے اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے انکار کیا ؛ وجہ؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان کی جنگ میں ایک بار پھر حریدی
نومبر
صہیونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف کاروائیاں ناقابل معافی جرم ہیں: جہاد اسلامی
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینی جنگی قیدیوں کے خلاف
ستمبر