?️
نیویارک (سچ خبریں) امریکی شہر نیویارک ٹائمز سکوائر میں ایک 21 سالہ جوان مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جس سے ایک بار پھر امریکہ میں اسلحہ کی آزادی کی وجہ سے ہونے والے جرائم کو بے نقاب کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ٹائمز سکوائر میں فائرنگ کے نیتجے میں ایک 21 سالہ جوان زخمی ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام کو 5 بجکر 15 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک شخص اپنی فیملی کے ہمراہ براڈ وے پر میریٹ مارکوس ہوٹل کے پاس سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک گولی اس کی پیٹھ میں آلگی جس کے نیتجے میں وہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو گولی دوافراد کے آپس کے تنازعے میں غیر ارادی طور پر لگی ہے۔
ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ہسپتال حکام کے مطابق اس شخص کی جان اب خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس مقام سے چند میٹر دور واقع ہوا ہے جہاں پچھلے مہینے ایک چار سالہ بچی کو گولی مار دی گئی تھی۔
اگرچہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اور ان واقعات سے ہلاکتوں کے بارے میں روزانہ بہت سی خبریں آرہی ہیں، لیکن اسلحہ کی طاقتور لابی اس ملک میں اسلحہ پر پابندی لگانے کے لئے کوئی قانون پاس نہیں ہونے دے رہی ہے۔
امریکہ میں اسلحے کی دستیابی اور دوکانوں میں مختلف اقسام کے اسلحہ کی فروخت کے سبب زیادہ تر لوگ ذاتی طور پر اسلحہ کے مالک بن گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس ملک میں اسلحہ استعمال کرنے والے افراد اور ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ کو کون نہیں ختم ہونے دے رہا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے بھارتی نژاد ریپبلکن
اگست
حکومت سے نکلنے کی اتحادیوں نے مشروط حمایت کردی
?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شامل اتحادیوں
مئی
امریکہ نے قطر کی طرف سے عطیہ کردہ لگژری طیارہ باضابطہ طور پر قبول کر لیا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ملکی وزارت دفاع کے
مئی
امریکی کانگریس کے ارکان نے ایپسٹین کی تمام فائلیں جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ارکان نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے
دسمبر
حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکرات
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے مسئلے پر حکومت اور پیپلز
جون
بحیرۂ احمر میں دو نئے سمندری حادثات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے بحیرۂ احمر میں دو مزید جہازوں پر
جون
بائیڈن کو مہنگائی کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ وہ امیر ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے ایک سینئر قانون ساز نے پیر کی
جون
اسرائیلی جاسوسی مرکز کے خفیہ حصوں کی مکمل تباہی کا امکان
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے
جون