روس کی 97 فیصد تجارت شنگھائی ممالک کے ساتھ مقامی کرنسیوں میں ہوتی ہے:روس

روس کی 97 فیصد تجارت شنگھائی ممالک کے ساتھ مقامی کرنسیوں میں ہوتی ہے:روس

?️

سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور شنگہائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان تجارت میں مقامی کرنسیوں کا استعمال 97 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور تنظیم عالمی اثرورسوخ بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شنگہائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ روس کی تجارت کا زیادہ حصہ مقامی کرنسیوں میں انجام پا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان

رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز روسی صدر نے شانگہائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات کی اور باہمی تعاون پر گفتگو کی۔

پیوٹن نے کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک کی حکومتیں باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور مشترکہ مقصد یہ ہے کہ شنگہائی تعاون تنظیم عالمی سطح پر ایک با اثر ادارے کے طور پر مضبوط ہو۔

انہوں نے بتایا کہ روس اور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی حجم مسلسل بڑھ رہا ہے اور 97 فیصد سے زیادہ تجارت مقامی کرنسیوں کے ذریعے انجام پاتی ہے۔

روسی صدر کے مطابق تنظیم مالیاتی تعاون کے لیے اپنے ادائیگی کے ڈھانچے کو وسعت دے رہی ہے اور روس عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے رکن ممالک کی مشترکہ کوششیں عملی نتائج دے رہی ہیں۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادائیگیوں کے محفوظ اور بلا تعطل نظام کی ضرورت انتہائی اہم ہے اور رکن ممالک کو چاہیئے کہ وہ تنظیم کے دائرے میں مربوط لاجسٹک نیٹ ورک کی تشکیل کے لیے اقدامات جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اگلے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، ابھی سے تیاری کر نا ہوگی ،شہباز شریف

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگرچہ بیرونی دباؤ سپلائی چینز کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے، روس توانائی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ پوتین کے مطابق شنگہائی تعاون تنظیم کا دائرہ صرف معیشت تک محدود نہیں بلکہ یہ یوریشیا میں امن اور استحکام کو بھی تقویت دیتی ہے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں انتباہ جاری کردیا

?️ 1 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد

حزب اللہ: مزاحمت کی قیمت ہتھیار ڈالنے سے بہت کم ہے

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے نمائندے رائد برو نے یہ بیان کرتے

ابھی جنگ روکنے کا وقت نہیں آیا: اسموٹریچ

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے غزہ کی پٹی میں

فرانس اور جرمنی کے یوکرین کے لیے امن منصوبے

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار 795 پوائنٹس کی تاریخی مندی ریکارڈ

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نان فائلرز کے خلاف سخت

صیہونیوں کی مغرب کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد مغرب

بہت جلد ایران کے بارے میں فیصلہ کروں گا:ٹرمپ 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے

پوپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:پوپ فرانسس نے پہلے ایک نامعلوم کال میں اسرائیل کو غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے