?️
60 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی ہمدردی کا دکھاوا
اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے غزہ میں جاری قتل عام اور تباہی کے بعد ایک جعلی "انسان دوست” موقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی امداد کی راہ ہموار کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر کچھ اقدامات کر رہا ہے۔
روسی نشریاتی ادارے "روسیا الیوم” کے مطابق، ہرتزوگ نے ان بیانات میں کہا کہ وہ غزہ کے مخصوص علاقوں پر حملوں کی عارضی معطلی کی حمایت کرتے ہیں تاکہ وہاں عالمی امداد پہنچائی جا سکے، اور اسے ایک "انسانی اقدام قرار دیا۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ چند دن قبل غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 59,587 ہو چکی ہے، جب کہ 143,498 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اسرائیلی جارحیت کی شدت اور انسانی بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
دوسری طرف، اسرائیلی فوج نے نام نہاد محفوظ راستوں کے قیام کا دعویٰ کیا ہے تاکہ عالمی امدادی قافلوں کو غزہ میں داخل ہونے دیا جا سکے۔ مگر یہ وہی فوج ہے جس نے اس سے پہلے فلسطینیوں کو محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے کو کہا، اور پھر انہی علاقوں پر بمباری کی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر کا یہ انسانی چہرہ محض ایک سیاسی دکھاوا ہے، تاکہ عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکے اور جنگی جرائم پر پردہ ڈالا جا سکے۔ غزہ میں جاری ظلم و ستم کے تناظر میں یہ بیانات نہ صرف بے بنیاد ہیں، بلکہ صہیونی ریاست کی اصل فطرت کو مزید بے نقاب کرتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے بڑے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے منگل کی شام کو غزہ کے یورپی
مئی
اسموگ کے خلاف اقدامات ناکافی، تعلیمی ادارے بند، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہیں؟ لاہور ہائیکورٹ
?️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسموگ کے
نومبر
ٹرمپ کے دوسرے دور کے پہلے 100 دن؛ داخلی کشمکش اور عالمی محاذ آرائی
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے ابتدائی 100 دنوں میں
اپریل
سعودی اتحاد نے یمنی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام
مئی
یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ کی موت
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے
مارچ
پاک افغان طورخم بارڈر دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند، عوام اور تاجر پریشان
?️ 23 فروری 2025طورخم: (سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر آج دوسرے روز بھی بند
فروری
ترکی ایک قابض ملک ہے: عالمی حقوق انسانی کمیشن
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے شمال مشرقی شام ترکی سے
فروری
یاسر حسین نےعائزہ خان کو اسرا بیلگیچ سے زیادہ مشہور قرار دےدیا
?️ 2 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین
جنوری