?️
سچ خبریں:فرانس میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق صرف 32 فیصد جواب دہندگان نے آئندہ صدارتی انتخابات میں ایمانوئل میکرون کی امیدواری کا مطالبہ کیا ، جبکہ 59 فیصد نے مخالفت کی۔
فرانس کے بی ایم ایف ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جیسے جیسے فرانس کے صدارتی انتخابات کےقریب آتے جارہے ہیں ، اس ملک میں امیدوار آہستہ آہستہ مقابلے کے لیے تیار ہو رہے ہیں، فرانسیسی اخبار لبریشن میں شائع ہونے والے تازہ سروے کے مطابق دس میں سے چھ فرانسیسی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایمانوئل میکرون 2022 کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ انتخاب لڑیں۔
سروے کے مطابق 71 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ایمانوئل میکرون آئندہ فرانسیسی صدارتی انتخابات میں عوام کے منتخب نمائندے نہیں ہیں جبکہ ان میں سے 67 فیصد میکرون کو لوگوں کے قریب نہیں سمجھتے،اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدارتی انتخابات 10 اپریل 2022 کو ہونے والے ہیں۔
یادرہے کہ فرانسیسی عوام نے موجودہ حکومت کی گزشتہ مختلف مسائل کے سلسلہ میں چار سالوں کی کارکردگی پر تنقید کی ہے، جس میں کورونا بحران کی روک تھام میں غیر موثر انتظام ، اسلام کے بارے میں غلط تبصرے،پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والے کارٹونوں کی کہانی اور زرد بنیان تحریک کی تشکیل وغیرہ شامل ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ فرانس کے دو سابق صدور سرکوزی اور اولاند میں سے کوئی بھی دوسری مرتبہ صدر نہیں بن سکا تو کیا میکرون کا بھی یہی حشر ہوگا؟ جبکہ اس وقت ایسا ہی لگتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور میڈیا
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی
اپریل
تارکین وطن ایک بار پھر پانی کی نظر
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:تیونس کے پانیوں میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے
اپریل
وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب
جولائی
جدہ میں محمد بن سلمان سے روبیو اور زیلنسکی کی ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو
مارچ
غزہ میں شیلدگ خصوصی یونٹ کی بے مثال ہلاکتیں
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شیلداگ اسپیشل یونٹ کے اعلیٰ
فروری
عرب ممالک کی ایران اور ترکی کے ساتھ یکساں مؤقف اپنانے کی کوشش
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری سفارت کاروں نے کہا کہ جی سی سی کے رکن
دسمبر
صیہونی قومی سلامتی کے مشیر کا مستعفی ہونے کا اعلان
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر نےاس ریاست کے وزیر
جولائی
تیل اور امریکہ کا عرب ممالک کی طرف جھکاؤ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ کے عرب اتحادیوں
مئی