?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کی ذاتی معلومات اور تصاویر شائع کرنے کے ایک دن بعد ایک اور ہیکر گروپ نے تیس لاکھ اسرائیلی شہریوں کی ذاتی معلومات فروخت کرنے کی تیاری کا اعلان کیا۔
پیر کی شام صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ کے آن لائن ڈیٹا بیس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ خود کو (The Benevolent Thief) بتانے والے اس ہیکر گروپ نے میٹاچ کمپنی کے ڈیٹا سے 30 ہزار طلباء اور اساتذہ کی معلومات چوری کیں اور انہیں فروخت کے لیے پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ 30 لاکھ اسرائیلیوں کی معلومات کا حصہ ہیں جو ان کے پاس ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے اعلان کیا کہ تقریباً 30 لاکھ افراد کی معلومات جن میں ان کے نام ؛ کنیت، شناختی کارڈ نمبر، تاریخ پیدائش، پتہ، فون نمبر اور ای میل وغیرہ بھی شامل ہیں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تمام معلومات بظاہر میٹاچ ایجوکیشنل انفارمیشن ٹکنالوجی سینٹر سے چوری کی گئی ہیں جو اسرائیل میں بہت سے طلباء کے استعمال کے لیے ایک عوامی غیر منافع بخش اور الیکٹرانک ڈیٹا بیس ہے،میٹاچ کمپنی نے بھی اپنے خلاف ہونے والے اس سائبر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسے اس سائبر حملے کی اطلاع اسرائیلی سائبر ڈھانچے کے تعاون سے دی گئی ہے اور فی الحال وہ وزارت تعلیم کے تعاون سے سائٹ کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔ اور ساتھ ہی نقصان کی رقم کی جانچ کی جا رہی ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یانیٹ کی جانب سے کی گئی مانیٹرنگ کے مطابق انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی تمام معلومات ان لوگوں کی ہیں جو گزشتہ صدی کی نوے کی دہائی اور اکیسویں صدی کے آغاز میں پیدا ہوئے اور غالباً سابق طالب علم ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ایماندار نہیں: چینی میڈیا
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:انتھونی بلنکن نے جمعے کے روز اپنا چین کا دورہ ملتوی
فروری
غزہ کے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی سول انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس پٹی
دسمبر
یواے ای کا جنگی بیڑا یمنی فوج کے ہاتھوں میں
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نےمتحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بیڑے
جنوری
ہم خانہ جنگی کے دہانے پر ہیں:صیہونی سربراہ
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے عدالتی اصلاحات کے میدان میں نیتن
فروری
تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں
?️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) آج منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس
مئی
پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
جولائی
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ان ہی کے وزیر سوتے رہے
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلازم سرور
جولائی
اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سب کٹھ پتلیاں ہیں ،عمر ایوب
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا
فروری