?️
سچ خبریں:عراقی انسداد دہشت گردی ایجنسی کے ترجمان نے 2020 میں داعشی دہشت گرد گروہ کے 200 سے زیادہ کمانڈروں کے قتل پر مبنی غیرمعمولی آپریشن کا اعلان کیا۔
عراقی نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراقی انسداد دہشت گردی یونٹ کے ترجمان صباح النعمان نے کہا ہے کہ اس یونٹ نےمتعدد علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال کے تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے انٹلی جنس اور اسٹریٹجک منصوبہ تیار کرکے گذشتہ سال کے اوائل میں دہشت گرد عناصر کا پیچھا کرنا شروع کیا تھا،
عراقی خبر رساں ایجنسی واع کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں النعمان نے کہا کہ اس اسٹریٹجک منصوبے کی تکمیل کے بعد ، ایک غیرمعمولی آپریشن شروع ہوا جس کے تحت گذشتہ سال کے آخرتک 300 سے زیادہ کاروائیاں انجام دی گئیں، جس کے دوران 200 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے نیز کم 300 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ہی دہشت گرد عناصر کے تعاقب میں یہ کاروائیاں جاری ہیں، ان کے بقول، ان کارروائیوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز کی دیگر کارروائیوں کے ذریعہ دہشت گردی کے بہت سے خطرات اور دہشت گردانہ کاروائیاں جن کا داعش نے انجام دینے کا ارادہ کیا تھا اور اس گروپ کے عناصر کے اعتراف جرم کے ذریعے ان کی نشاندہی کی گئی تھی کا مقابلہ کیا گیاہے۔
النعمان نے بتایا کہ داعش دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن انسداد دہشت گردی کے اپریٹس نے جس رفتار سے کام کیا اور جس رفتار سے اس کو اطلاع ملی اس نے ہمیں بڑی تعداد میں دہشت گردانہ کاروائیوں کو ناکام بنانے میں کامیاب کردیا، عراقی انسداد دہشت گردی ایجنسی کے ترجمان نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ داعش عناصر کا تعاقب اور شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن 3 مئی کو چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے کہا ہے
مئی
چلی کے صدر: اسرائیل غزہ کے باشندوں کی نسل کشی کر رہا ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے اپنے ایک بیان میں
جون
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کے خیالی منصوبے پر ردعمل
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین نے غزہ کے بارے میں نیتن یاہو کی دستاویز کے
فروری
صیہونیوں نے یورپی وزیروں کو فسلطین جانے سے کیوں روکا؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک غیر منصفانہ اقدام میں یورپی وزرائے خارجہ
اکتوبر
آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے
دسمبر
امریکہ کا بین الاقوامی اداروں کو تسلط کے لیے استعمال
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے دی یونائیٹڈ سٹیٹس
جنوری
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
?️ 19 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ
اپریل
بولٹن نے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کی
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن
جنوری