?️
سچ خبریں:غزہ پٹی میں جاری جنگ کو روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے 150 صہیونی بحریہ کے افسران نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کو خط لکھ کر اپیل کی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اطلاع دی کہ 150 بحری افسران نے نیتن یاہو حکومت کو خط لکھ کر غزہ میں جنگ بند کرنے اور قیدیوں کی رہائی پر سنجیدگی سے توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی مکمل تفصیلات
اخبار نے بتایا کہ ان افسران نے زور دے کر کہا کہ کابینہ اپنے ہی وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے، جس میں غزہ سے قیدیوں کی واپسی کو یقینی بنانا شامل تھا، انہوں نے جنگ کے فوری اختتام اور موجودہ پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔
صہیونی ریاست کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے بھی رپورٹ دی کہ بحریہ کے افسران کا کہنا ہے کہ یہ جنگ سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے، نہ کہ حقیقی سلامتی کے مقاصد کے لیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے سے نہ صرف قیدیوں کی رہائی مشکل ہوگی بلکہ اسرائیلی فوجیوں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔
مزید پڑھیں: وعدہ صادق کی تکمیل؛ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو صہیونیوں کی بڑی شکست کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟
اس کے علاوہ، صہیونی ٹی وی کے چینل 13 نے کابینہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل ایک نئے معاہدے کے لیے سنجیدہ ہے، جس کے تحت 5 قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی، تاہم، ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکوٹ: 1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
?️ 22 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر حکومت کو
مارچ
صیہونی ریاست کی اندرونی صورتحال؛سابق صیہونی وزیراعظم کی زبانی
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: سابق صیہونی وزیر اعظم اور نیتن یاہو کی اپوزیشن کے
اپریل
ایران کے انتخابات کی پاکستان میں پھیلنے والی تصویر
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژهای نے آج دوسرے لوگوں
جون
اللہ کی مدد سے کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا: فواد چوہدری
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد
جنوری
داعش کے ہاتھوں افریقہ میں قتل عام
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں داعش تکفیری دہشت گردوں سے وابستہ
مئی
ملازمین کی برطرفی پر اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر
ستمبر
روس اور چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کا کیا خیرمقدم
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:اس سلسلے میں دونوں ممالک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان
مارچ
سعودی عرب انٹرنیٹ کی آزادی میں دنیا میں سب سے کم درجہ پر
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فریڈم ہاؤس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کو انٹرنیٹ کی آزادی کے
مارچ