?️
سچ خبریں: غزہ میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بینجمن نیتن یاہو سے جنگ بندی قبول کرنے اور جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے، جنگ ختم کرنے اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
ان خاندانوں نے نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے لیے فوری طور پر ایک ٹیم روانہ کریں اور قیدیوں کو غزہ واپس بھیجیں۔
بیان میں ثالثوں کی تجویز پر حماس کے مثبت ردعمل کا حوالہ دیا گیا ہے اور نیتن یاہو کی جانب سے اس تجویز پر رد عمل اور مناسب جواب نہ دینے پر تنقید کی گئی ہے۔
آخر میں قیدیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی حکومت سے اس معاہدے کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر حماس نے اتفاق کیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت اور حماس کے درمیان بالواسطہ بات چیت، قطر اور مصر کی ثالثی میں، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے تک پہنچنے کے لیے جاری ہے۔ قیدیوں کے اہل خانہ نیتن یاہو پر کسی ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں جس سے اس انسانیت سوز صورتحال کا خاتمہ ہو۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیل صحافیوں کا بدترین دشمن ہے: رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ
دسمبر
پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کی مذمت
?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں
اپریل
امریکی حکام نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے سے پہلے ٹرمپ کو خبردار کیا تھا
?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، 28 فروری 2026
اگست
بغداد میں امریکی صحافی اغوا
?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی صحافی کے اغوا کے
اپریل
نیتن یاہو کے خاندان نے ایک مضبوط ٹھکانے پر پناہ لی
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان نیوز سائٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد
اکتوبر
ہمارے خلاف بغاوت ہونے والی ہے:نیتن یاہو کے حامی
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی کابینہ کے عدالتی مشیر کے نام ایک خط میں اس
جنوری
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ
ستمبر
مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل
جون